Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandعالمی یومِ حقوقِ طفل پر بچوں کی ٹریفکنگکے خاتمے پر ریاستی سطح...

عالمی یومِ حقوقِ طفل پر بچوں کی ٹریفکنگکے خاتمے پر ریاستی سطح کا اجلاس

حکومت اور سماج مل کر ہی بچوں کو ٹرافکنگ سے محفوظ رکھ سکتے ہیں: اسپیکر رویندر

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20 نومبر:۔ رانچی میں عالمی یومِ حقوقِ طفل کے موقع پر آج ہوٹل ریڈیسن بلو میں ریاستی سطح کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس سال کا موضوع تھا: ’’بچوں کی ٹریفکنگ سے آزادی، محفوظ بچپن- مضبوط جھارکھنڈ‘‘۔
ٹریفکنگ -گہرا دکھ، مشترکہ کوشش ہی حل
تقریب کے مہمانِ خصوصی، جھارکھنڈ اسمبلی کے اسپیکر رویندر کمار مہتو نے کہا کہ ریاست کے بچوں میں بے پناہ صلاحیت ہے، مگر بہت سے بچے دلالوں اور پلاسمینٹ ایجنسیوں کے جھانسے میں آ کر ٹریفکنگ کا شکار ہو جاتے ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس برائی کو ختم کرنے کے لیے حکومت اور سماج کو ایک ساتھ پوری طاقت سے کام کرنا ہوگا۔
سماجی و سرکاری اسکیمیں- معاشی تحفظ سے خطرات کم
اسپیکر نے بتایا کہ حکومت کی مختلف اسکیمیں جیسے کِشوری بائی سمرِدّھی یوجنا، مئیاں سمان یوجنا اور گُرو جی کریڈٹ کارڈ یوجنا بچوں اور خاندانوں کو معاشی تحفظ فراہم کرتی ہیں، جس سے ٹریفکنگ کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بال کلیان سنگھ کے گزشتہ 25 برس کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی حفاظت کے لیے گاؤں سے لے کر ریاستی سطح تک سب کو بیدار ہونا ہوگا۔
بچوں کو اسمبلی اسپیکر بننے کا موقع
پروگرام میں ایک خاص اعلان بھی کیا گیا کہ خونٹی ضلع کے بال منچ سے منتخب بچے ایک دن کے لیے اسمبلی اسپیکر بننے کا موقع پائیں گے، تاکہ وہ جمہوری نظام اور اپنے حقوق کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
مہوا ماجی: حکومت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے
خصوصی مہمان، راجیہ سبھا کی رکن مہوا مانجی نے کہا کہ جھارکھنڈ حکومت ٹریفکنگ روکنے، متاثرین کو بچانے اور ان کی بحالی کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین کو معاوضہ دینا شروع ہو گیا ہے، جس سے خاندانوں کو راحت مل رہی ہے۔
متاثرہ بچیوں کی تعلیم کا دوبارہ آغاز
مہوا مانجی نے مزید کہا کہ کستورا با گاندھی بالیکا ودیالیہ، سُبھاش چندر بوس آواسیا ودیالیہ اور اسکول آف ایکسی لینس کے ذریعے ٹریفکنگ سے متاثر بچیوں کی تعلیم دوبارہ شروع کرانے میں مدد دی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈومیسٹک ورکرز بل لانے پر کام کر رہی ہے، جس سے گھریلو کام کرنے والی خواتین اور بچوں کے استحصال پر روک لگے گی۔
کمیونٹی کی بیداری- سب سے اہم
یوجنا وکاس سیکرٹری مکیش کمار نے کہا کہ ٹریفکنگ اور بال مزدوری روکنے میں حکومت اور اداروں کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی بیداری سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی گھروں میں اب بھی بچوں سے گھریلو کام لیا جاتا ہے، مگر لوگ شکایت نہیں کرتے، حالانکہ بروقت ملی ایک چھوٹی سی اطلاع کئی بچوں کی زندگی بدل سکتی ہے۔
تحفظِ اطفال کے اداروں کو مضبوط بنانا
مشن واتسلیہ کے ڈائریکٹر وجے کمار سنہا نے کہا کہ حکومت تحفظِ اطفال سے متعلق تمام اداروں- بال کلیان کمیٹی، جووینائل جسٹس بورڈ، ڈی سی پی یو اور چائلڈ ہیلپ لائن 1098- کو مزید مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔
بال مزدوری کے خاتمے کی پانچ سالہ منصوبہ بندی
بال کلیان سنگھ کے بانی سنجے مشرا نے کہا کہ تنظیم، محنت محکمہ کے ساتھ مل کر پانچ سالہ منصوبہ تیار کر رہی ہے تاکہ بال مزدوری کو ختم کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ورکرز بل نافذ ہونے پر لاکھوں گھریلو کامگاروں کو تحفظ ملے گا اور پلاسمینٹ ایجنسیوں پر کنٹرول بڑھے گا۔خاتون و اطفال ترقی محکمہ کے ڈپٹی سکریٹری نے کہا کہ مشن واتسلیہ اسکیم کو گاؤں گاؤں پہنچانے کے لیے مسلسل بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔
پروگرام میں سی ڈبلیو سی، ڈی سی پی او، اے ایچ ٹی یو، ریلوے پولیس، محنت محکمہ، مشن واتسلیہ اور ملک کے مختلف حصوں سے آئے غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سمیت تقریباً 200 افراد نے شرکت کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات