واشنگٹن، 19 نومبر (یو این آئی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو کہا کہ سعودی عرب امریکہ میں اپنی سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر سے بڑھا کر تقریباً ایک ٹریلین ڈالر تک لے جائے گا۔محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ انھیں یقین ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کی جانب سے جلد یہ اعلان ہوگا کہ سرمایہ کاری کا حجم 600 بلین ڈالر سے تقریباً ایک کھرب ڈالر تک بڑھایا جا رہا ہے۔سعودی ولئ عہد نے کہا آج ہماری تاریخ کا اہم موقع ہے، ہم مستقبل پر کام کر رہے ہیں، اور سرمایہ کاری کے لیے بنیادوں کو مضبوط کر رہے ہیں، ہم امریکہ کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (ای آئی) اور میگنیٹس سمیت بہت سے شعبوں پر معاہدوں پر دستخط کریں گے، جس سے سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ٹرمپ نے اس موقع پر ان کی گفتگو میں مداخلت کرتے ہوئے کہا ’’کیا آپ مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ 600 بلین ڈالر ایک ٹریلین ڈالر ہوں گے؟‘‘ محمد بن سلمان نے جواب دیا کہ ’’ہاں یقینی طور پر، کیوں کہ ہم جس معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں وہ اس سلسلے میں سہولت فراہم کرے گا۔‘‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سرمایہ کاری پر رضامندی پر ایم بی ایس کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا ’’میں شکرگزار ہوں کیوں کہ آپ نے امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے، اور چوں کہ وہ میرے دوست ہیں، ممکن ہے وہ اسے ایک ٹریلین تک بھی کر دیں، لیکن اس کے لیے مجھے اُن پر تھوڑا سا مزید کام کرنا ہوگا۔‘‘امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر، شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے دونوں ممالک کے درمیان کئی بڑے معاہدوں پر دستخط کے بعد محمد بن سلمان اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کو سراہا۔ سفیر نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے پلیٹ فارم پر لکھا ’’یہ سعودی۔امریکہ تعلقات کے لیے ایک اہم دن ہے۔
سعودی عرب امریکہ میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا: محمد بن سلمان
مقالات ذات صلة



