جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،16؍نومبر: جھارکھنڈ تنظیم کے ذریعہ ایک بار پھر ضرورت مند اور بزرگ شہریوں میں وہیل چیئر، کمر بیلٹ، اور واکنگ اسٹکس سمیت مختلف معاون آلات مفت تقسیم کیے ۔ یہ اشیاء حکومت ہند کی قومی “بائیو شری اسکیم” کے ذریعے فراہم کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اور جھارکھنڈ تنظیم کے مرکزی سیکرٹری شہباز عالم نے کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ”ہمارا معاشرہ تبھی ترقی کر سکتا ہے جب ہم اپنے کمزور اور ضرورت مند بھائیوں کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ جھارکھنڈ تنظیم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ معذوری کے ساتھ ہر ضرورت مند بزرگ شہری کو عزت، مدد اور مواقع ملے۔تقسیم کیے گئے یہ آلات نہ صرف ان کی زندگیوں میں سہولتیں لائیں گے بلکہ ان کے خود اعتمادی میں بھی اضافہ کریں گے۔ سماجی خدمت ہمارا فرض ہے اور یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔تقریب میں جھارکھنڈ تنظیم کے کئی معزز اراکین نے شرکت کی۔ جھارکھنڈ تنظیم کے نائب صدر عتیق الرحمن، معذور سماجی کارکن افروز انصاری، انجینیئر عقیل اختر،مرکزی جمعیت المومنین ہند پیڑی رانچی کے جنرل سکریٹری، سرور عالم، شفیع امام، راشد گدی اور سماجی لوگ موجود تھے۔تمام مہمانوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ ایسے خدمتی کیمپ معاشرے کو بہتر اور حساس بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔



