Saturday, December 6, 2025
ہومBiharبھگوان بیرسا منڈا کے افکار آج بھی اہمیت رکھتے ہیں: رالو مو

بھگوان بیرسا منڈا کے افکار آج بھی اہمیت رکھتے ہیں: رالو مو

پٹنہ، 15 نومبر : بھگوان بیرسا منڈا کی جینتی کے موقع پر آج نیشنل لوک مورچہ کے بہار پردیش دفتر میں ایک تعزیتی و خراجِ عقیدت کی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت رالو مو کے درج فہرست قبائل شعبہ کے صوبائی صدرسنتوش گونڈ نے کی۔بھگوان بیرسا منڈا کی تصویر پر گل پاشی کرتے ہوئے صوبائی جنرل سکریٹری رام پُکار سنہا نے کہا کہ ان کی زندگی، جدوجہد اور قربانیاں ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قومی صدراپیندر کشواہا ہمیشہ بھگوان بیرسا منڈا کے اصولوں اور ان کے راستے پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ بیرسا منڈا کے افکار اور ان کی تحریک آج بھی سماجی انصاف، قبائلی حقوق اور شناخت کے لیے اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنی ان کے دور میں تھی۔ ان کا کردار ہندوستان کی آزادی اور قبائلی بیداری کی تاریخ کا اہم حصہ ہے۔اس موقع پر پارٹی صدر خورشید احمد، ضلع صدر سونو کشواہا، راگھویندر کشواہا، ریاستی جنرل سکریٹری وریندر پی ڈانگی، سنجے کمار، ونود کمار پپو، برج موہن سنگھ، ڈاکٹر محمد اختر حسین، رجنیش کمار سنگھ، اشوک کشواہا، سنجو کشواہا، اور اندو کشواہا موجود تھے۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات