Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalکولکاتہ میں ڈینگو کے کیسز 1200 سے تجاوز

کولکاتہ میں ڈینگو کے کیسز 1200 سے تجاوز

صرف ایک ہفتے میں 139 نئے مریض

کولکاتہ: شہر میں ڈینگو کا خطرہ وقفے وقفے سے بڑھتا جا رہا ہے۔ مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری نے شہریوں کو سخت پریشان کر رکھا ہے۔ کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ڈینگو متاثرین کی تعداد 1200 سے اوپر پہنچ چکی ہے۔صرف گزشتہ ایک ہفتے میں 139 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ یکم جنوری سے 9 نومبر تک کل 1,245 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔کے ایم سی کے مطابق 2 نومبر تک شہر میں 1,106 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ گزشتہ سال یہی تعداد محض 936 تھی۔ اس کے مطابق ڈینگو کیسز میں اس سال 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔البتہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے اور زیادہ تشویش کی ضرورت نہیں۔ایک سینئر افسر نے بتایا کہ 2023 میں اسی عرصے کے دوران 13,086 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جو اس سال کے مقابلے کئی گنا زیادہ تھے۔ گزشتہ سال Denv-3 وائرس سب سے عام تھا، جبکہ اس بار اس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔صبح اور شام کے وقت لمبی آستین کی قمیض، لمبی پتلون اور موزے پہنیں۔ مچھر بھگانے والی کریم ریپلینٹ جلد پر ضرور لگائیں۔اگر گھر میں AC یا کھڑکیوں پر جالیاں نہیں ہیں تو سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں۔ دروازوں اور کھڑکیوں میں حفاظتی اسکرین لگائیں تاکہ مچھر اندر داخل نہ ہوں۔ کولر، گملے، پرانے ٹائر، ٹین، یا کسی بھی برتن میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں ۔ یہ ڈینگو مچھر کی بنیادی افزائش گاہ ہے۔ پرندوں کے برتنوں، پالتو جانوروں کے پیالوں میں جمہ ہوا پانی روزانہ تبدیل کریں۔گھر اور آس پاس کا ماحول صاف رکھیں، کچرا ٹھکانے لگائیں، اور نمی والے گوشوں پر خصوصی توجہ دیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات