لندن، 14 نومبر (یو این آئی) برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا ہے جس کے باعث ایک مہینے کی بارش ایک دن میں برس گئی۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کلاڈیا کے سبب ملک کے بعض حصوں کیلئے ایمبر وارننگ جاری کردی گئی ہے۔جمعہ سے ہفتہ کی صبح تک کچھ علاقوں میں ایک ماہ کے مساوی بارش کا انتباہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔لندن میں دن میں بھی رات کا سماں نظر آنے لگا، تمام دن تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش سے بعض مقامات پر سیلاب کا بھی خطرے کا امکان ہے۔طوفان کلاڈیا اسپین اور پرتگال میں تیز ہواؤں اور بارش کا سبب بن چکا ہے، انگلینڈ اور ویلز کیلئے طوفان کے سبب ہفتہ کی صبح تک کیلئے ییلو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا، ایک مہینے کی بارش ایک دن میں برس گئی
مقالات ذات صلة







Users Today : 174
Users Yesterday : 231
Users Last 7 days : 2196
Users Last 30 days : 4111
Users This Month : 4097
Users This Year : 4111
Total Users : 4565654