Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalنیتن یاہو کو معافی دے دیں، ٹرمپ کا اسرائیلی صدر کو خط

نیتن یاہو کو معافی دے دیں، ٹرمپ کا اسرائیلی صدر کو خط

واشنگٹن، 13 نومبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ سے درخواست کی ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو کو کرپشن کے مقدمات میں معافی دے دیں۔روئٹرز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر کو ایک خط لکھا ہے جو انھیں موصول ہو گیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ کرپشن کے مقدمات میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو معافی دینے پر غور کیا جائے۔اسرائیلی صدر کے دفتر کے مطابق ٹرمپ نے خط میں لکھا کہ وہ اسرائیلی عدالتی نظام کی آزادی کا احترام کرتے ہیں، تاہم ان کا ماننا ہے کہ نیتن یاہو، جو خاص طور پر ایران جیسے دشمن کے خلاف ان کے ساتھ طویل عرصے سےکھڑے رہے، ان کے خلاف مقدمہ سیاسی اور بلاجواز ہے۔نیتن یاہو طویل عرصے سے کرپشن کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ٹرمپ متعدد بار اپنے قریبی اتحادی کے لیے معافی کی درخواست کرچکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر کی جانب سے کسی کو معافی دینے کے لیے ضروری ہے کہ معافی کی درخواست باقاعدہ قانونی طریقۂ کار کے تحت جمع کروائی جائے۔نیتن یاہو کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے آ رہے ہیں اور اپنے آپ کو بے گناہ قرار دے چکے ہیں۔ بدھ کے روز ٹرمپ کا خط جاری کرتے ہوئے صدر کے دفتر نے کہا کہ جو بھی شخص صدارتی معافی چاہتا ہے، اسے مقررہ طریقہ کار کے مطابق باضابطہ درخواست جمع کرانی ہوتی ہے۔نیتن یاہو نے بدھ کے روز ایکس پر ایک پیغام میں کہا: ’’صدر ٹرمپ، آپ کی غیر معمولی حمایت کا شکریہ۔ ہمیشہ کی طرح آپ نے بات سیدھی کہی اور حقیقت بیان کی۔ میں سلامتی کو مضبوط کرنے اور امن کو وسعت دینے کے لیے ہماری شراکت کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات