Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalمشرقی القدس کے قریب نئی غیر قانونی بستیوں کی بنیاد رکھ دی...

مشرقی القدس کے قریب نئی غیر قانونی بستیوں کی بنیاد رکھ دی گئی

امریکہ نے غزہ سیزفائر معاہدے کی فیصلہ سازی سےاسرائیل کو باہر کردیا

یروشلم، 10 نومبر (یو این آئی) انسانی حقوق کی ایک مقامی تنظیم کے مطابق، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مشرقی القدس کے مشرق میں واقع قصبے اناتا میں فلسطینی سرزمین پر نئی غیر قانونی بستیوں کی بنیادیں رکھنا شروع کر دی ہے۔گزشتہ روز ایک بیان میں ، بدووں کے حقوق کی تنظیم البیدر نے کہا کہ غیر قانونی آباد کاروں نے اناتا کے مشرق میں ابو غالیہ اور العرارہ کی بدو برادریوں کے قریب عارضی ڈھانچے نصب کرکے اور عارضی مکانات کی بنیاد رکھ کر چوکیاں قائم کرنا شروع کردی ہے۔تنظیم نے متنبہ کیا ہے کہ اس اقدام سے القدس کے شمال مشرق میں بدو آبادیوں کی نقل مکانی ہو سکتی ہے جبکہ فلسطینیوں کی زمینوں اور چراگاہوں تک رسائی محدود ہو سکتی ہے۔تنظیم نے اس اقدام کو “ایک منظم پالیسی کا حصہ قرار دیا ہے جس کا مقصد علاقے میں نوآبادیاتی موجودگی کو بڑھانے کے لئے فلسطینی سرزمین پر کنٹرول مسلط کرنا ہے۔”فلسطینی ا نتظامیہ کے نوآبادیاتی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 میں غزہ کی نسل کشی کے بعد سے غیر قانونی آباد کاروں نے 114 چوکیوں کو قائم کیا ہے۔گزشتہ جولائی میں عالمی عدالت انصاف نے فلسطینی علاقے پر اسرائیل کے قبضے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی القدس کی تمام بستیوں کو خالی کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے غزہ کے لیے قائم کیے گئے سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر (سی ایم سی سی) میں اسرائیل کو ثانوی حیثیت دے دی ہے اور تمام اہم فیصلے خود کر رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ مرکز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے اقوام متحدہ کی منظوری سے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) غزہ کا کنٹرول سنبھالے گی اور اسرائیلی افواج وہاں سے انخلا کریں گی۔امریکا کے مطابق آئی ایف میں تقریباً 20 ہزار فوجی شامل ہوں گے جنہیں دو سالہ مینڈیٹ دیا جائے گا، تاہم واشنگٹن اپنی افواج نہیں بھیجے گا اور ترکی، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور آذربائیجان جیسے ممالک سے شرکت پر بات چیت جاری ہے۔اسرائیل نے ترکیے کی افواج کی ممکنہ شمولیت پر اعتراض کیا ہے، جبکہ عرب ممالک حماس سے براہ راست تصادم کے خدشے کے باعث محتاط ہیں۔ اس دوران امریکا نے اپنے امن منصوبے کو اقوام متحدہ کی قرارداد میں مکمل طور پر شامل کر لیا ہے، جس کے تحت مستقبل میں غزہ کا انتظام بورڈ آف پیس سے فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کیا جائے گا، بشرطیکہ وہ اصلاحاتی پروگرام مکمل کرے۔یہ پیشرفت اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ غزہ کے مستقبل میں اسرائیل کا اثر و رسوخ محدود اور امریکا کا کنٹرول بڑھتا جا رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات