Friday, December 5, 2025
ہومNationalبی جے پی دور میں پھیلی انتخابی دھاندلیوں کا کوڑا صاف کرنا...

بی جے پی دور میں پھیلی انتخابی دھاندلیوں کا کوڑا صاف کرنا ضروری: اکھلیش

لکھنؤ، 9 نومبر (یواین آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر جمہوریت کو کمزور کرنے اور انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے دور میں پھیلی انتخابی دھاندلیوں کا “کوڑا” صاف کرنا ضروری ہے۔ اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس،پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ،سچے اور صاف ہندوستان” کے لیے بی جے پی حکومت میں انتخابی کمیشن کے بعض افسران کی جانب سے پھیلائے گئے دھاندلیوں کے کوڑے کو صاف کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا سڑکوں کی صفائی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے حامی جمہوریت میں نہیں بلکہ “لوٹ تنتر، میں یقین رکھتے ہیں۔ آزادی سے پہلے سے لے کر آج تک بی جے پی اور اس کے ساتھی ہمیشہ ،پچھلے دروازے کی سیاست، اور ،خفیہ سازشوں، پر انحصار کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب عوام بی جے پی کی مخبری اور نقب زنی والی سیاست کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ سماج اب گھپلوں اور گھوٹالوں کو برداشت کرنے کی حد سے آگے نکل چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کو اب عوام کی “اگلے دروازے کی جَن دَستک” سننی ہوگی۔سماج وادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے میںایماندار اور شفاف افسران کی حق تلفی کی جا رہی ہے، جبکہ کچھ افسران کی ملی بھگت سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ پارٹی کے مطابق ان افسران کے کردار نے کمیشن کی پاکیزگی اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جسے درست کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے بدعنوان افسران اور سیاسی ملی بھگت کا پردہ فاش ہوتا رہے گا۔ ایسے عناصر دیمک کی طرح جمہوریت کو اندر سے کھوکھلا کر رہے ہیں، مگر عوام اب انہیں جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔اکھلیش یادو نے کہا کہ نئی نسل نئے مستقبل کی بنیاد رکھے گی اور ایسی شفاف، جوابدہ اور ایماندار نظام کی تعمیر کرے گی جس میں حقیقی جمہوریت پنپ سکے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات