Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalسورو گنگولی ایک دن ضرور ICC کے صدر بنیں گے: ممتا بنرجی

سورو گنگولی ایک دن ضرور ICC کے صدر بنیں گے: ممتا بنرجی

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ:ایڈن گارڈنز میں ایک شاندار تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگال کی ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹر ریچا گھوش کو اعزاز سے نوازا۔ اسی موقع پر انہوں نے سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی کے حوالے سے ایک ایسا بیان دیا جس نے پورے کرکٹ حلقے میں نئی بحث چھیڑ دی۔ممتا بنرجی نے کہا سورو گنگولی طویل عرصے تک ہندوستانی ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔ وہ آج آئی سی سی کے صدر نہیں بنے ہوں گے، لیکن ایک دن ضرور بنیں گے۔ انہیں روکنا آسان نہیں ہے۔انہوں نے مسکراتے ہوئے مزید کہا”جس طرح ہمارے دوست ہیں، اسی طرح دشمن بھی ہیں۔ سیاست ہو یا کھیل، بہت سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ لیکن سورو کے جذبے کو کوئی نہیں روک سکتا۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ سورو گنگولی کے احترام میں یہ بات دل سے کہہ رہی ہیں۔اگر میں کچھ کہوں تو شاید سورو ناراض ہو جائیں، مگر میں سچ بول رہی ہوں۔ آج ICC کا صدر کون ہونا چاہیے تھا؟ سورو کے سوا کوئی نہیں۔ شاید آج ایسا نہ ہوا ہو، مگر کل ضرور ہوگا۔ اسے روکنا ناممکن ہے۔ممتا کے اس بیان میں ایک طرف سورو گنگولی کے لیے ان کی عقیدت اور احترام جھلکتا ہے، تو دوسری طرف یہ جے شاہ اور بی سی سی آئی کی سیاست پر ہلکی سی تنقید بھی محسوس ہوتی ہے۔ایڈن گارڈن میں موجود تماشائیوں نے ممتا کے اس بیان پر زبردست تالیاں بجا کر اتفاق ظاہر کیا۔ واضح رہے کہ سورو گنگولی حال ہی میں بنگال میں کئی ترقیاتی اور کھیلوں سے متعلق منصوبوں میں بھی سرگرم نظر آئے ہیں، اور ان کا اثر صرف کرکٹ تک محدود نہیں بلکہ بنگال کے نوجوانوں کے لیے حوصلے کی علامت بن چکا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات