Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalٹیکنو انڈیا یونیورسٹی میں ’’دروناچاریہ ایوارڈ‘‘

ٹیکنو انڈیا یونیورسٹی میں ’’دروناچاریہ ایوارڈ‘‘

400 اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا

کولکتہ، 05/ نومبر (پریس رلیز) ٹیکنو انڈیا یونیورسٹی میں بروز بدھ ایک شاندار تقریب کے دوران ریاست بھر کے 400 ممتاز اساتذہ، ادارہ جاتی سربراہان اور تعلیمی منتظمین کو ’’دروناچاریہ ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز اُن کی تعلیم کے میدان میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر پروفیسر مانوشی رائے چودھری نے کہا کہ ’’دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ اساتذہ ہی دراصل سماج کے معمار ہیں، جو علم کے ساتھ ساتھ اخلاقی شعور اور تخلیقی سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔‘‘جبکہ گروپ کے چیف انوویشن آفیسر میگھدوت رائے چودھری نے کہا کہ ’’یہ اساتذہ نئی نسل کو آج کی صنعت ہی نہیں بلکہ مستقبل کے عالمی چیلنجز کے لیے بھی تیار کر رہے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ یہ تقریب ٹیکنو انڈیا گروپ کی اُن مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے، جو ریاست کے معیاری اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔تقریب میں ریاستی وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی و بایو ٹیکنالوجی اجول بسواس، مشہور اداکارہ درشنا بنک، ٹیکنو انڈیا گروپ کی شریک چیئرپرسن و شریک چانسلر پروفیسر مانوشی رائے چودھری، جادَو پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر چِرنجیب بھٹاچاریہ اور گروپ کی سسٹین ایبلٹی ڈائریکٹر پالین لارا وائر سمیت کئی معزز شخصیات شریک ہوئیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات