Saturday, December 6, 2025
ہومNationalاترا کھنڈ میں یکساں سول کوڈ بل کا نفا ذخوش آئند

اترا کھنڈ میں یکساں سول کوڈ بل کا نفا ذخوش آئند

اسمبلیاں ہماری پارلیمانی نظام کا اہم ستون

اترا کھنڈ کے قیام کی سلور جو بلی تقریب میںبولیں صدر جمہوریہ مرمو

دہرادون، 3 نومبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ہندوستان کی اسمبلیاں پارلیمانی نظام کا ایک اہم ستون ہیں اور آئین سازوں نے اس میں مسلسل جوابدہی کو اہمیت دی ہے۔محترمہ مرمو نےآج اترا کھنڈ کے دہرادون میں ریاست کے قیام کی سلور جوبلی کے موقع پر اتراکھنڈ کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران یہ باتیں کہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ قانون ساز اسمبلیاں ہمارے پارلیمانی نظام کا ایک اہم ستون ہیں۔ بابا صاحب امبیڈکر نے کہا تھا کہ آئین سازوں نے پارلیمانی نظام اختیار کرکے مسلسل جوابدہی کو سب سے زیادہ اہمیت دی۔ عوام کے تئیں مسلسل جواب دہی پارلیمانی نظام کی طاقت بھی ہے اور ایک چیلنج بھی۔صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ قانون ساز ،عوام اور حکومت کے درمیان سب سے اہم رابطہ ہوتے ہیں۔ اپنے حلقے کے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے اور انہیں زمینی سطح پر سہولت فراہم کرنے کا موقع ملنا ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ارکانِ اسمبلی عوامی مسائل کے حل میں سرگرم رہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مخلصانہ کوشش کریں تو عوام اور ان کے نمائندوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ اٹوٹ رہے گا۔صدر ِ جمہوریہ نے اتراکھنڈ اسمبلی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ پوری تندہی کے ساتھ ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کام پارٹی سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سماج کے محروم طبقات کی بہبود اور ترقی کے لیے خصوصی حساسیت کے ساتھ کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ آئین کی دفعہ 44 کے تحت آئین سازوں نے تمام شہریوں کے لیے یکساں سول کوڈ کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے اتراکھنڈ اسمبلی کے ارکان کی ستائش کی کہ انہوں نے آئین کے ضابطوں کے مطابق یکساں سول کوڈ بل نافذ کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ اتراکھنڈ اسمبلی میں اب تک 550 سے زیادہ بل منظور کیے گئے ہیں، جن میں اتراکھنڈ لوک آیکت بل، اتراکھنڈ میں زمینداری کے خاتمے اور آراضی کی اصلاحات سے متعلق بل اور اینٹی کاپیِنگ بل شامل ہیں۔ انہوں نے شفافیت، اخلاقیات اور سماجی انصاف کے جذبے کے تحت ایسے بل منظور کرنے پر ارکان کی ستائش کی۔صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ اتراکھنڈ قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے مالا مال ہے۔ ریاست کو چاہیے کہ وہ قدرت کے ان عطیات کو محفوظ رکھتے ہوئے ترقی کے راستے پر آگے بڑھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی ظاہر کی کہ گزشتہ 25 برسوں میں اتراکھنڈ کے لوگوں نے ترقی کے قابلِ ذکر سنگِ میل حاصل کیے ہیں۔ ماحولیات، توانائی، سیاحت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں قابلِ ستائش پیش رفت ہوئی ہے۔ ڈیجیٹل اور فزیکل کنیکٹیویٹی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جامع کوششوں کے نتیجے میں انسانی ترقی کے کئی اشاریوں پر اتراکھنڈ کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ‘ ملک مقدم ‘ کے جذبے کے ساتھ اتراکھنڈ اسمبلی کے ارکان ریاست اور ملک کو تیز تر ترقی کی راہ پر مزید آگے لے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین سازوں نے آئین کی دفعہ 44 کے تحت ‘شہریوں کے لیے یکساں سول کوڈ،بنانے کا التزام کیا تھا ۔ میں آئین سازوں کی پالیسی ہدایت کے مطابق یکساں سول کوڈ بل کو نافذ کرنے کے لیے اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے اراکین کی تعریف کرتی ہوں ۔ “مجھے بتایا گیا ہے کہ اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں 550 سے زیادہ بل منظور کیے گئے ہیں ۔” ان بلوں میں اتراکھنڈ لوک آیکت بل ، اتراکھنڈ زمینداری خاتمہ اور زمینی اصلاحات بل اور اینٹی کاپنگ بل شامل ہیں ۔ میں ماضی اور حال کے تمام قانون سازوں کی شفافیت ، اخلاقیات اور سماجی انصاف سے متاثر اس طرح کے بلوں کو منظور کرنے کے لیے تعریف کرتی ہوں ۔ “قانون ساز اسمبلیاں ہمارے پارلیمانی نظام کے اہم ستون ہیں ۔قانون ساز عوام اور حکمرانی کے درمیان سب سے اہم کڑی ہیں ۔ نچلی سطح پر خطے کے لوگوں سے جڑ کر ان کی خدمت کرنے کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ ایک ایم ایل اے کے طور پر مجھے نو سال تک لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا ۔ اپنے تجربے کی بنیاد پر میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ اگر قانون ساز عوام کے مسائل اور ان کی فلاح و بہبود کو خدمت کے جذبے کے ساتھ حل کرنے میں سرگرم رہیں تو عوام اور عوامی نمائندے کے درمیان اعتماد کا رشتہ اٹوٹ رہے گا ۔ صدر جمہوریہ نے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے کام کو پوری لگن کے ساتھ آگے بڑھائیں ۔محترمہ مرمو نے خوشی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اس سال اتراکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں نیشنل الیکٹرانک لیجسلیٹیو ایپلی کیشن سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے دو اجلاس منعقد کیےجا چکے ہیں ۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے آپ تمام اراکینِ اسمبلی ، پارلیمنٹ اور دیگر قانون ساز اسمبلیوں اور کونسلوں کی بہترین کارکردگی کو سمجھ سکتے ہیں اور انہیں اپنا سکتے ہیں ۔خطاب کے بعد صدر جمہوریہ نے ایوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جے ہند، جے بھارت کے ساتھ جے اتراکھنڈ بھی کہا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات