Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalغزہ میں امدادی ٹرک کی لوٹ مار کے الزامات پر امریکہ اور...

غزہ میں امدادی ٹرک کی لوٹ مار کے الزامات پر امریکہ اور حماس آمنے سامنے

واشنگٹن، 2 نومبر (یو این آئی) امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں غزہ میں امدادی سامان سے بھرے ٹرک کی لوٹ مار کے مناظر سامنے آنے کے بعد امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کو اُن انسانی امداد سے محروم کر رہی ہے جن کی انہیں سخت ضرورت ہے۔ روبیو نے اپنے ‘ایکس، اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیس نکاتی امدادی منصوبے کو متاثر کر رہی ہیں، جس کا مقصد غزہ کے عام شہریوں تک ضروری امداد پہنچانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ “حماس ہی اس منصوبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے”۔ انہوں نے زور دیا کہ اسے “اپنے ہتھیار ڈالنے اور لوٹ مار کے اقدامات بند کرنا” ہوں گے۔دوسری جانب غزہ میں حماس کے ماتحت سرکاری میڈیا دفتر نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔ ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ “من گھڑت الزام ہے جس کا مقصد فلسطینی پولیس فورس کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے، جو امدادی قافلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور انہیں محفوظ طور پر تقسیم مراکز تک پہنچاتی ہے۔”یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “امریکہ کی قیادت میں قائم سول و عسکری رابطہ مرکز نے مشاہدہ کیا کہ حماس کے مشتبہ عناصر نے ایک امدادی ٹرک کو لوٹ لیا، جو بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے شمالی خان یونس کے متاثرین کے لیے امداد لے جا رہا تھا”۔بیان میں مزید کہا گیا کہ “امریکی ساختہ بغیر پائلٹ طیارے ایم کیو-9 کے کیمروں نے یہ واقعہ ریکارڈ کیا، جو حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی کی نگرانی کر رہا تھا”۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات