Saturday, December 6, 2025
ہومNationalہندوستان سے واحد علمی شخصیت: ڈاکٹر بہاء الدین محمد ندوی عالمی فہرست"دی...

ہندوستان سے واحد علمی شخصیت: ڈاکٹر بہاء الدین محمد ندوی عالمی فہرست”دی مسلم 500″میں شامل

رپورٹ:عبید انصاری ہدوی، ملپرم، کیرالا
ملپرم،کیرالا یکم نومبر: جامعہ دارالہدیٰ اسلامیہ، کیرالا کے وائس چانسلر اور سمستا کیرالا جمعیۃ العلماء کے مرکزی کونسل رکن پروفیسر ڈاکٹر بہاء الدین محمد جمال الدین ندوی حفظہ اللہ کو اردن (جوردان)کے رایل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ سالانہ اشاعت “دی مسلم 500″ کے 2026ء ایڈیشن میں ایک بار پھر دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں میں شامل کیا گیا ہے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس سال کے ایڈیشن میں علمی (Scholarly) زمرےمیں ہندوستان سے واحد مسلم اسکالر کی حیثیت سے ڈاکٹر ندوی کا نام شامل ہوا ہے۔ یہ اعزاز انہیں مسلسل کئی برسوں سے مل رہا ہے، اور2012ء سے لے کر اب تک وہ ہر ایڈیشن میں علمی شخصیات کی فہرست میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔دی مسلم 500، عالمی سطح پر اُن شخصیات کی فہرست ہے جن کا اثر و رسوخ مذہب، سیاست، ثقافت، تعلیم اور سماجی زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں طور پر محسوس کیا جاتا ہے۔ اس سال کے منتخب افراد میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی،جوردان کے فرمانروا عبداللہ الثانی بن حسین، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، امیر اہل سنت الیاس عطار قادری پاکستان، داعی کبیر مولانا شاکر علی نوری ہندوستان، مفکر اسلام علامہ قمر الزمان اعظمی ہندوستان، شیخ حبیب جفری یمن اور زیتونہ کالج کے شریک بانی ڈاکٹر حمزہ یوسف جیسی عظیم شخصیات بھی شامل ہیں۔”دی مسلم 500” میں شامل آپ کا تعارف اس طرح سے ہے: پروفیسر ڈاکٹر بہاء الدین محمد ندوی،جامعہ دار الہدیٰ اسلامیہ، کیرالا (ہندوستان) کے بانی وائس چانسلر ہیں۔ آپ نے عربی، انگریزی اور ملیالم زبانوں میں متعدد کتابیں، رسائل، تحقیقی مقالات اور تراجم تحریر کیے ہیں جو علوم قرآن، فقہِ اسلامی، حدیث، تعلیم و تربیت، تصوف، تقابلِ ادیان، عربی زبان و ادب اور اسلامی تاریخ جیسے موضوعات پر مشتمل ہیں۔آپ ایک بین الاقوامی جرنل آف اسلامک اسٹڈیز کے مدیرِ اعلیٰ ہیں۔ نیز متعدد علاقائی (کیرالا)، قومی اور بین الاقوامی علمی و فکری تنظیموں کے رکن بھی ہیں۔ ڈاکٹر ندوی کے شاگرد آج دنیا بھر میں تعلیمی، فکری، سماجی اور اصلاحی میدانوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کی اس عالمی شمولیت پر دارالہدیٰ یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور فضلاء نے مسرت و فخر کا اظہار کیا ہے اور اسے ہندوستانی مسلم علمی روایت کے لیے ایک تاریخی اعزاز قرار دیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات