Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalہم صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، حماس اپنے وعدے...

ہم صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، حماس اپنے وعدے پورے کرے:ٹرمپ

نیو یارک 26 اکتو بر(ایجنسی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن مضبوط ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ امن مستقل بھی ہو سکتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کے پائیدار رہنے کے لیے تمام فریقوں کو اپنے وعدوں کی پابندی کرنا ہوگی۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہاکہ “حماس کو فوری طور پر ہلاک ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنا ہوں گی، جن میں دو امریکی بھی شامل ہیں، بصورت دیگر اس عظیم امن عمل میں شریک ممالک کو اقدامات کرنا ہوں گے”۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعض لاشوں تک رسائی مشکل ہے، لیکن کچھ کو فوراً واپس کیا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اس عمل میں تاخیر کا تعلق ممکنہ طور پر حماس کے غیر مسلح کیے جانے کے عمل سے ہے۔امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ دونوں فریقوں کے لیے مساوی برتاؤ کا اصول اسی صورت میں لاگو ہوگا جب وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے 48 گھنٹے اہم ہیں، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔ میں خود اس معاملے کو قریب سے دیکھ رہا ہوں”۔دس اکتوبر سے جب غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ ہوا حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کی ہیں، جو یا تو حراست کے دوران یا سات اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔
لاشوں کی برآمدگی مشکل عمل
حماس نے متعدد بار وضاحت کی ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں نکالنا ایک نہایت پیچیدہ کام ہے، کیونکہ پورا فلسطینی علاقہ تباہی اور ملبے میں ڈوبا ہوا ہے۔تنظیم نے یہ بھی اعادہ کیا کہ وہ غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کی شقوں پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔یاد رہے کہ اس جنگ بندی معاہدے میں، جس کے قیام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کلیدی کردار ادا کیا، طے ہوا تھا کہ اسرائیل کے ہر ایک فوجی کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جائیں گی۔معاہدے کے مطابق اسرائیل نے اپنے 20 زندہ قیدی ایک ساتھ رہا کرائے، جب کہ اس کے بدلے میں سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو آزادی ملی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات