Saturday, December 6, 2025
ہومSportsوراٹ کوہلی نے سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے میں ایک...

وراٹ کوہلی نے سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

سڈنی ۔ 26 اکتوبر(یو این آئی ) ویراٹ کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کوہلی نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کے دوران سابق سری لنکن بیٹر کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔کوہلی نے 81 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی اور سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے۔کوہلی اب تک 57.71 کی اوسط سے 305 میچوں میں 14,255 رنز بنا چکے ہیں، جس میں ان کی 75 نصف اور 51 سنچریاں شامل ہیں۔ سنگاکارا اب تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جنہوں نے 404 میچوں میں 14,234 رنزبنائے ہیں، جن میں 93 نصف سنچریاں اور 25 سنچریاں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکرکے پاس ہے جنہوں نے 463 میچوں 44.83 کی اوسط سے 18,426 رنز بنائے ہیں، جن میں 96 نصف سنچریاں اور 49 سنچریاں شامل ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات