Friday, December 5, 2025
ہومEntertainmentکپل شرما کی فلم کس کس کو پیار کروں 2 کی ریلیز...

کپل شرما کی فلم کس کس کو پیار کروں 2 کی ریلیز کی تاریخ سامنے آئی

کپل شرما ایک بار پھر بڑی اسکرین پر اپنی کامک ٹائمنگ اور معصوم الجھنوں کے ساتھ ناظرین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی طویلعرصے سے چرچا میں رہنے والی فلم ’’کس کسی کو پیار کروں 2‘‘ کے حوالے سے اب ایک اہم اپ ڈیٹ سامنے آگیا ہے۔ 23 اکتوبر کو، پروڈیوسرز نے فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا، جس میں اس کی ریلیز کی تاریخ اور اسٹار کاسٹ کا انکشاف کیا گیا۔

فلم کا پہلی پارٹ ’’کس کس کو پیار کروں‘‘ (2015) میں ریلیز ہوا تھا، جس کی ہدایت کاری عباس-مستان کی جوڑی نے کی تھی اور کو سامعین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ کپل شرما کی فلم میں چار بیویوں اور ایک گرل فرینڈ کے درمیان پھنسے ہوئے ایک سادہ لوح آدمی کی تصویر کشی نے ناظرین کو خوب ہنسایا تھا۔ اب، تقریباً ایک دہائی بعد، کپل اس بلاک بسٹر کامیڈی کے سیکوئل کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔

میکرز نے منگل کو فلم کا پوسٹر اور ٹیزر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ پوسٹر میں دکھایا گیا ہے کہ کپل شرما اپنی چاروں طرف بیٹھی چار دلہنوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں اور ان کے چہروں سے پردہ اٹھ چکا ہے۔ اس بار کپل کے ساتھ منجوت سنگھ، ہیرا ورینہ، تریدھا چودھری، پارول گلاٹی،اور عائشہ خان جیسی اداکارائیں اسکرین پر نظر آئیں گی۔ ٹیزر میں کپل کے ٹریڈ مارک ہیومر اور مزیدار کنفیویژن کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ان کا کردار ایک بار پھر چار- چار شادیوں اور ایک نئی الجھن میں پھنس جاتا ہے۔ ساتھ ہی میکرز نے ٹیزر کے ساتھ لکھا ہے’’تیار ہو جائیے ، دوگنا کنفیوژن اور چار گنا مستی کے لئے۔‘‘

فلم 12 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوگی

فلم سازوں نے اعلان کیا ہے کہ ’کس کسی کو پیار کرو ں2‘ آئندہ 12 دسمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم کرسمس ویک اینڈ سے عین قبل ریلیز ہو رہی ہے، جس سے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ جیسے ہی پوسٹر اور ریلیز کی تاریخ سامنے آئی، سوشل میڈیا پر مداحوں کا جوش عروج پر پہنچ گیا۔

ٹیلی ویژن سے لے کر اوٹی ٹی پلیٹ فارمز اور بڑی اسکرین تک، کپل شرما نے ہمیشہ اپنی کامیڈی اور دلکش پرفارمنس سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے ’زیوگاٹو‘ جیسی حساس فلموں میں بھی اپنا سنجیدہ پہلو دکھایا تھا۔ اب، وہ پھر سے اپنے کلاسک زون میں واپسی کر رہے ہیں، جس سے سامعین کافی پرجوش ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات