Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandسیف سینیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے جھارکھنڈ تیار

سیف سینیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے جھارکھنڈ تیار

وزیر اعلیٰ کو افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 22 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ کے سیاحتی، فن و ثقافت، کھیل اور امورِ نوجوانان کے وزیر سُدیو کمار نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر محکمے کے سکریٹری منوج کمار، کھیل ڈائریکٹر شیکھر جَموار اور جھارکھنڈ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری مدھوکانت پاتھک بھی موجود تھے۔اس ملاقات کے دوران تمام افسران نے وزیر اعلیٰ کو ایک دعوت نامہ پیش کیا، جس میں انہیں 24 تا 26 اکتوبر کو رانچی کے مورہابادی واقع برسا منڈا فٹبال اسٹیڈیم میں ہونے والی چوتھی سیف سینئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے افتتاحی پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت دی گئی۔کھیل کے وزیر نے وزیر اعلیٰ کو چیمپئن شپ کی تیاریوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ افتتاحی تقریب 24 اکتوبر کی شام 6 بجے منعقد ہوگی۔
شاندار اور کامیاب انعقاد کی خواہش
وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اس موقع پر کہا کہ جھارکھنڈ مسلسل قومی و بین الاقوامی سطح کی مختلف کھیلوں کی میزبانی کرتا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک بار پھر رانچی میں بین الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلے کا انعقاد ہونا پورے ریاست کے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نے اس چیمپئن شپ کے شاندار، باوقار اور کامیاب انعقاد کی خواہش ظاہر کی تاکہ عالمی سطح پر کھیلوں کے میدان میں جھارکھنڈ کی ایک الگ پہچان قائم ہو سکے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات