Saturday, December 6, 2025
ہومSportsمیجر لیگ بیس بال چیمپئن شپ

میجر لیگ بیس بال چیمپئن شپ

بلیو جیز نے 32 سال بعد ورلڈ سیریز میں جگہ پکی کر لی

ٹورنٹو 21 اکتوبر(یواین آئی ) جارج سپرنگر کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹورنٹو بلیو جیز کو نے حریف سیئٹل میرینرز کو 3-4 سے شکست دے کر 32 سال بعد ورلڈ سیریز کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ سیئٹل میرینرز کا پہلا ورلڈ سیریز کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔اے ایف پی کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے روجرز سینٹر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹورنٹو بلیو جیز اور سیئٹل میرینرز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس کے سیونتھ گیم کی ساتویں اننگز میں سپرنگر نے 381 فٹ لمبا ہوم رن کھیلا ، جس نے 1-3 کی برتری حاصل کیے ہوئے سیئٹل میرینرز کو اچانک پچھاڑ دیا اور ٹورنٹوبلیو جیز کو فائنل تک پہنچا دیا۔اب ٹورنٹو بلیو جیز دفاعی چیمپئن لاس اینجلس ڈوجرز کے خلاف سات میچز کی ورلڈ سیریز میں میدان میں اتریں گے، جس کا پہلا میچ آئندہ جمعہ کو ٹورنٹو میں ہوگا۔یہ ٹورنٹوبلیو جیز کی 1992 اور 1993 میں لگاتار دو ٹائٹل جیتنے کے بعد پہلی ورلڈ سیریز میں شرکت ہوگی ۔جارج سپرنگر نے جیت کے بعد کہا کہ میں اپنی ٹیم، اس شہر اور اپنے ملک کے لیے بے حد خوش ہوں۔یہ ناقابل یقین لمحہ ہے۔سپرنگر کو گزشتہ ہفتے سیئٹل میں کھیلے گئے گیم فائیو میں گھٹنے پر گیند لگنے کے باعث میدان چھوڑنا پڑا تھا، لیکن انہوں نے درد کو نظر انداز کر کے فیصلہ کن میچ میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب سیئٹل میرینرز کے لیے یہ شکست نہایت دل شکن رہی۔ انہوں نے 1-3 کی برتری حاصل کرکے پہلی بار ورلڈ سیریز تک پہنچنے کی امید باندھی تھی، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات