Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandانجمن اسلامیہ رانچی کے انتخابات میں حواری پنچایت ایک امیدوار کھڑا کرے...

انجمن اسلامیہ رانچی کے انتخابات میں حواری پنچایت ایک امیدوار کھڑا کرے گا : محمد اسلام

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،19؍ اکتوبر: جمعیۃ الحوارین جھارکھنڈ کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس جمعیۃ الحوارین جھارکھنڈ کے صدر محمد اسلام کی صدارت میں منعقد ہوا۔ میٹنگ میں تمام حواری پنچایتوں کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ جس میں خاص طورپر جمعیۃ الحوارین جھارکھنڈ کے محمد اسلام، مرکزی حواری پنچایت سے محمد شہزاد، چودھری حواری پنچایت سے محمد جمیل، جمعیۃ الحوارین جمہوری پنچایت سے محمد وسیم، ملت حواری پنچایت سے محمد سلیم (بڑاگائیں)،یوتھ حواری پنچایت سے محمد ساقب،جمعیۃ الحوارین پنچایت ڈورنڈاسے ظفر عالم، جمہوری حواری پنچایت سے محمد سلیم (لالپور)، حواری ربطہ کمیٹی سے محمد آزاد، حواری مسجد کمیٹی سے حاجی احمد، ولی حواری پنچایت سے پرویز عالم (گڈو)، سینئرحواری پنچایت ڈورنڈا سے محمد شاہد، بطحا حواری پنچایت ڈورنڈا سے محمود عالم،قاسم حواری پنچایت سے محمد عامر اور ڈورنڈا حواری پنچایت سے محمد احتشام حواری شریک تھے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، جمعیۃ الحوارین، جھارکھنڈ کے صدر محمد اسلام نے کہا کہ ماضی میں انجمن اسلامیہ رانچی کے انتخابات میں حواری پنچایت کو نظر انداز کیا گیا ہے، اس لیے اس سال ہونے والے انجمن انتخابات میں حواری پنچایت سے ایک امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔محمد اسلام نے مزید کہا کہ انجمن کے انتخابات میں ذات پرستی کو فروغ نہیں دینا چاہئے بلکہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جانی چاہئے کہ انجمن اسلامیہ رانچی میں مسلم کمیونٹی کی ہر پنچایت کی نمائندگی ہو۔محمد اسلام نے اس بات پر زور دیا کہ لوگ ایسے امیدوار کو منتخب کریں جو صاف ستھرے امیج کا حامل ہو، پڑھا لکھا ہو اور ذات پات سے بالاتر ہو اور سب کے لیے سماجی، تعلیمی، معاشی اور سیاسی ترقی کے لیے پرعزم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ انجمن سب کی ہے، اس لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ انجمن اسلامیہ رانچی میں مسلم کمیونٹی کی ہر پنچایت کی نمائندگی ہو۔میٹنگ میں مختلف حواری پنچایتوں کے اہم نمائندوں نے بھی تمام نکات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہر حواری پنچایت کے صدور کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انجمن انتخابات سے متعلق ممبر شپ فارم کو پہلے سے بھر کر انجمن کے دفتر میں جمع کرائیں۔ میٹنگ میں محمد شمیم ایڈوکیٹ، جاوید اختر، انجینئر وہاب دانش، محمد پرویز، محمد زبیر، راجو، حاجی محمد حلیم، محمد سلیم، محمد منظور، محمد تبارک، محمد کلیم، محمد سمیع اللہ اور مختلف حواری پنچایتوں کے سرکردہ نمائندے موجود تھے۔ اجتماعی دعا کے بعد جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات