Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandسڑک حادثہ میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا،مشتعل گاؤں والوں نے جام...

سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا،مشتعل گاؤں والوں نے جام کیا پانکی -ڈالٹن گنج سڑک

جدید بھارت نیوز سروس
پلاموں،17؍اکتوبر: پانکی تھانہ علاقہ کے کونوائی میں سڑک حادثہ میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔ موت کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے پانکی -ڈالٹن گنج سڑک کو بلاک کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایل اے ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا پولیس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔
نوجوان کی RIMS لے جانے کے دوران ہوئی تھی موت
دراصل، ہنٹر گنج، چترا کا رہنے والاابھیجیت کمار عرف درگا جمعرات کی شام ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گیا تھا ۔ ابھیجیت کمار کی موٹر سائیکل کو ٹریکٹر نے ٹکر مار دی۔ ابھیجیت کمار کو علاج کے لیے میدنی رائے میڈیکل کالج اور اسپتال ریفر کیا گیا۔ بعد میں اسے RIMS میں منتقل کر دیا گیا۔ ابھیجیت کمار کی جمعرات کی دیر رات RIMS لے جاتے ہوئے موت ہو گئی۔ اس کی لاش ملنے کے بعد، جمعہ کی صبح مشتعل گاؤں والوں نے پانکی کے کونوائی میں پانکی -ڈالٹن گنج روڈ کو بلاک کر دیا۔
اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پانکی بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر للت کمار سنگھ، تھانہ انچارج راجیش رنجن اور دیگر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور گاؤں والوں کو منانے کی کوشش کی۔ گاؤں والوں کے غصے کو دیکھ کر مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر ششی بھوشن مہتا بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور ان سے بات کی۔سمجھوتہ کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے ناکہ بندی اٹھالی۔ متوفی ابھیجیت کمار اپنے والدین کا اکلوتا بچہ تھا اور کونوائی، پانکی میں کسی رشتہ دار سے ملنے گیا تھا۔پانکی تھانہ انچارج راجیش رنجن نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے، اور پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات