National

یو اے پی اے کے تحت گینگسٹر گولڈی برار کو دہشت گرد قرار دیا گیا، وزارت داخلہ نے جاری کیا نوٹیفکیشن

175views

نئی دہلی : ہندوستان حکومت نے نئے سال کے آغاز پر بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ وزارت داخلہ نے گولڈی برار کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گولڈی برار کالعدم خالصتانی تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل سے جڑا ہوا ہے۔

سنٹرل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پچھلے وقت پہلے کئی گینگسٹر سے وابستہ معاملات کی جانچ کی تھی، جس کے بعد وہ ایسے 28 بڑے اور خوفناک گینگسٹرز تک پہنچی، جنہوں نے ملک میں جم کر دہشت گردی پھیلائی ہے ۔ این آئی اے نے ایسے مجرموں کی رپورٹ مرکزی وزارت داخلہ کو سونپی تھی۔ ان گینگسٹروں میں پنجاب، دہلی، ہریانہ، راجستھان اور دیگر ریاستوں کے کئی بڑے بدنام زمانہ مجرم شامل ہیں۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرون ملک رہنے والے ایسے جرائم پیشہ افراد ہندوستان میں ٹارگٹ کلنگ اور منشیات کا کاروبار آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان میں موجود ان گینگسٹروں کے کارندے غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ سمیت دیگر نوعیت کے جرائم کو انجام دیتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ ان گینگسٹروں کے ناموں کی فہرست حکومت ہند کے تحت مرکزی وزارت داخلہ (MHA) کے ذریعہ تیار کروائی  جا چکی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.