Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalشرم الشیخ امن سربراہ کانفرنس : ترکیہ اور عراق کی مخالفت کے...

شرم الشیخ امن سربراہ کانفرنس : ترکیہ اور عراق کی مخالفت کے بعد نیتن یاہو کی شرکت منسوخ

شرم الشیخ 14 اکتو بر(ایجنسی) ترکیہ نے امن سربراہ کانفرنس میں اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کی شرکت کی مخالفت کی ہے۔ کانفرنس جس کا انعقاد پیر کے روز ہو رہا ہے، اسرائیلی رہنما کی شرکت کو آخری لمحے پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ بات ترکیہ کے سفارتی ذرائع نے بتائی ہے۔ان ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی شرکت کی مخالفت طیب ایردوآن نے کی۔ جن کی حمایت میں بعض دوسرے لیڈر بھی آگئے اور انہوں نے نیتن یاہو کی اس امن سربراہ کانفرنس میں شرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔بعدازاں مصر کے ذرائع نے ‘اے ایف پی کو بتایا ہے کہ نیتن یاہو اب شرم الشیخ میں امن کانفرنس میں شرکت کے لیے نہیں آرہے ہیں۔ تاہم ان ذرائع نے اپنا نام سامنے لانا پسند نہیں کیا ہے کہ انہیں اس موضوع پر سرکاری طور پر بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات