Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalسب تہوار میل محبت اور بھائی چارگی سے مناتے ہیں

سب تہوار میل محبت اور بھائی چارگی سے مناتے ہیں

ہگلی: مغربی بنگال وہ ریاست ہے جہاں کے لوگ نہ صرف آپسی میل و محبت کے ساتھ رہتے ہیں بلکہ سبھی مذہب و زبان کے لوگ ایک دوسرے کے تہوار میں شریک ہوتے ہیں اور بھائی چارگی کا نمونہ پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کل شام رشڑا کے رابندر بھون میں منعقد درگا پوجا کے بج سمیلنی پروگرام میں شریک مہمانوں نے کیا ۔ ان تمام ہی لوگوں نے کہا مغربی بنگال واحد ریاست ہے جہاں تمام تہوار ہی آپسی محبت اور بھائی چارگی کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔ عید ہو محرم ، درگا پوجا ہو دیوالی سبھی تہوار میل محبت کے ساتھ منا جاتے ہیں ۔ جس طرح عید کے بعد عید میلن کے جشن منا جاتے ہیں اسی طرح درگا پوجا کے بعد بج سمیلنی منا جاتے ہیں اور اس میں تمام ہی لوگ شریک ہوکر ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹتے ہیں ۔ جس طرح سے یہاں سبھی لوگ رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے تہوار میں شریک ہوتے ہیں ،اس فرقہ پرست لوگوں کے دلوں پر سانپ لوٹتے ہیں ۔ ابتدائی زمانہ سے ہی تہزیب و ثقافت کا دور دورہ رہا ہے ۔یہاں کی مٹی میں آپسی محبت اور بھائی چارگی کی سوگند شامل رہی ہے ۔ واضح رہے کہ رشڑا رابندر بھون میں رشڑا ترنمول ٹاؤن کانگریس کی جانب سے بج سمیلنی کا پروگرام ہوا جس میں مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر سدیپتو را ، ہگلی ضلع ترنمول صدر ارندم گوئن ، رشڑا میونسپلٹی کے چیرمین بج ساگر مشرا ، وائس چیئرمین زاہد حسن خان کے علاوہ دیگر کونسلرس اور پارٹی کارکنان موجود تھے ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات