Saturday, December 6, 2025
ہومNationalسماج وادی پارٹی کے سخت احتجاج کے بعد اکھلیش یادو کا فیس...

سماج وادی پارٹی کے سخت احتجاج کے بعد اکھلیش یادو کا فیس بک اکاؤنٹ بحال

لکھنؤ، 11 اکتوبر (یو این آئی) سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو کا فیس بک اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد بحال کر دیا گیا ہے، پارٹی لیڈران کی سخت تنقید کے بعد ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ دوبارہ فعال کر دیا گیا۔سماجوادی پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ اس کارروائی کے پیچھے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کا ہاتھ ہے۔ تاہم حکومت نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ‘میٹا، کی ہے، حکومت کا اس میں کوئی دخل نہیں۔دراصل ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا صفحہ مبینہ طور پر “پرتشدد جنسی مواد” پوسٹ کرنے کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا، تاہم ہفتہ کے روز میٹا کے ایک افسر نے بتایا کہ جب ہمیں اس معاملے کا علم ہوا تو ہم نے صفحہ بحال کر دیا۔اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کا فیس بک اکاؤنٹ جسے 80 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں، جمعہ کی شام تقریباً 6 بجے معطل کر دیا گیا تھا۔اکھلیش یادو اپنے صفحے کا استعمال اکثر اپنی رائے کے اظہار ، حکومت کی خامیاں اجاگر کرنے اور ریاست بھر کے حامیوں سے وابستہ رہنے کے لیے کرتے تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات