جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ ،11؍اکتوبر: سینئرویمنز T20 ٹرافی کا بہار کا تیسرا میچ آج اتر پردیش کے خلاف پی سی اے نیو کرکٹ اسٹیڈیم، گراؤنڈ بی، نیو چندی گڑھ میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں بہار کو 64 رن سے شکست ہوئی تھی۔اتر پردیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 156 رن بنائے۔ سمپدا دکشٹ نے ٹیم کے لیے موثر بیٹنگ کرتے ہوئے 56 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 68 رن بنائے۔ ورنیکا نے 44 رن ، کپتان سونالی سنگھ نے 25 رن اور نشی کشیپ نے 4 رن بنائے۔بہار کی جانب سے کپتان پرگتی سنگھ نے 3 اوور میں 28 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کی جبکہ دیگر گیند باز کوئی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بہار کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ پر 92 رن ہی بنا سکی۔ وشالکشی نے 27 اور یشیتا سنگھ نے 18 رن بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز ڈبل فیگر تک نہیں پہنچ سکا۔اتر پردیش کی جانب سے سونم یادو نے 4 اوور میں 16 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان سونالی سنگھ نے 2 اوورز میں 9 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ارچنا دیوی، شلپی یادو اور الماس بھردواج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس نتیجے کے ساتھ ہی بہار ٹورنامنٹ کا اپنا تیسرا میچ ہار گئی۔ بہار کا اگلا میچ 13 اکتوبر کو کیرالہ کے خلاف کھیلا جانا ہے۔



