Saturday, December 6, 2025
ہومNationalچیف جسٹس پر حملہ گہری سازش کا حصہ: اے اے پی

چیف جسٹس پر حملہ گہری سازش کا حصہ: اے اے پی

نئی دہلی، 8 اکتوبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آرگاوائی پر حملے کے پیچھے گہری سازش کا شبہ ہے انہوں نے ملزم وکیل راکیش کشور کو گرفتار کرکے ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے آج جاری ایک ویڈیو پیغام میں عام آدمی پارٹی کے اتر پردیش کے انچارج مسٹر سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی 10 اکتوبر کو چیف جسٹس پر حملے کے خلاف اتر پردیش کے تمام اضلاع میں احتجاج کرے گی اور ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ مودی حکومت، بی جے پی اور آر ایس ایس کی گہری سازش کا حصہ ہے۔ چیف جسٹس کی والدہ نے آر ایس ایس کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا تھ اور بی جے پی اور آر ایس ایس کی گہری سازش کے تحت ان پر حملہ کیا گیا۔اے اے پی لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ جنہوں نے چیف جسٹس کے ساتھ گالی گلوچ کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی اور ان کے گلے میں برتن باندھ کر توہین آمیز ویڈیو بنایا وہ بی جے پی کی نفرت انگیز فوج کا حصہ ہیں، اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ چیف جسٹس پر حملہ آئین کی روح پر حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف انڈیا پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی اور پوری بی جے پی حکومت خاموش رہی۔ گھنٹوں بعد وزیراعظم نے ٹوئٹ کرکے رسمی کارروائی مکمل کی تاہم ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یہ حرکت کرنے والے وکیل راکیش کشور کھلے عام میڈیا میں کہہ رہے ہیں کہ انہیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ یہ صرف چیف جسٹس پر حملہ نہیں ہے، بلکہ بابا صاحب کے آئین اور ہندوستان کی روح کی توہین ہے۔مسٹر سنگھ نے مرکزی حکومت اور وزارت داخلہ سے سوال کیا کہ چیف جسٹس کے بارے میں توہین آمیز پوسٹ کرنے والے کتنے ایکس میل ہینڈلز پر اب تک پابندی لگائی گئی ہے؟ کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا گیا؟ واضح ہے کہ بی جے پی ان کی حمایت کر رہی ہے۔ یہ توہین صرف چیف جسٹس کی نہیں بلکہ بابا صاحب کے آئین کی بھی ہے جس نے ایک دلت بیٹے کو چیف جسٹس کے عہدے پر فائز کیا۔ بی جے پی اسے برداشت نہیں کر سکتی۔ وہ دلتوں کو دوبارہ برتن اور جھاڑو اٹھانے والے لوگوں کے دور میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی کے اس خواب کو پورا نہیں ہونے دینا چاہیے۔ یہ لوگ کسی کے دوست نہیں ہیں۔ ملک کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات