Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalمغربی بنگال کے معروف شاعر ڈاکٹر سلطان ساحر کی رحلت پر محفل...

مغربی بنگال کے معروف شاعر ڈاکٹر سلطان ساحر کی رحلت پر محفل خوش رنگ کے زیر اہتمام جلسہ تعزیت

جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ: کبھی کچھ کہتے ہوئے کلیجہ منھ کو آتا ہے تو کبھی کچھ تحریر کرتے ہو ئے قلم میں جنبش نہیں رہتی بس اسی طرح آسمان ادب کا ایک ستارہ ٹوٹنے کے سبب ادبی حلقوں کی فضا سوگوار ہوگئ۔ نرم مزاج خوش اخلاق خوش فکر مترنم شاعر اور اپنے وضع قطع سے منفرد شناخت رکھنے والی شخصیت ڈاکٹر سلطان ساحر چند مہینے طبیعت علیل کے بعد 3, اکتوبر بروز جمعہ اس دار فانی سے کوچ کر گ ئے۔ ان کے سانحہ ارتحال پر ٹکیہ پاڑہ کا فعال ادبی ادار محفل خوش رنگ کے زیر اہتمام بتاریخ 5, اکتوبر بروز اتوار بلیلیس روڈ ہوڑہ میں واقع ٹکیہ پاڑہ بیت المال میں زیر صدارت جناب سید حسن جلسئے تعزیت منعقد ہوا۔ سب سے پہلے جناب اصغر ندیم نظامی نے قرآن پاک کی تلاوت کی۔ ان کے بعد مداح رسول جناب اختر برکاتی نے اعلیٰ حضرت کی کہی ہوئی نعت کے دو شعر سنائے۔بعد ازاں صدر موصوف شاعر و ادیب جناب سید حسن نے اپنے صدارتی خطبے میں چند جملوں میں ڈاکٹر سلطان ساحر سے چالیس سالہ مراسم کے پیش نظر ان کی زندگی کے کئی روشن پہلوو ¿ں کو حاضرین محفل کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ وہ شاعر بھی تھے ڈاکٹر بھی تھے اور خانقاہی مزاج بھی رکھتے تھے۔مرحوم کے اکلوتے صاحبزادے محمد سفیان حمزہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تمہیں اپنے والد محترم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔ڈاکٹر علی اکبر نے کہا کہ وہ شاعر بھی تھے ڈاکٹر بھی اور بہت دور اندیش بھی تھے ان ہی کے زیر نگرانی ہوڑہ میدان عید گاہ میں میڈیکل کیمپ کا آغاز ہوا اور آج تک وہاں سے خدمت خلق جاری ہے۔مغربی بنگال کے معروف شاعر و ادیب ناظم اجلاس جناب ضمیر یوسف نے کہا ڈاکٹر ایک غیر متنازعہ شخص تھے ان سے ہمارے گھریلو اور گہرے تعلقات تھے میرے کہنے پر ہی انہوں نے اپنے شعری مجموعے کا نام ،، نگارش حیات ،، رکھا۔اور میرے کہنے کے مطابق ادیب اطفال محمد افضل کی رہنمائی میں ان کی کتاب کا اجراء ہوا۔ سابق ایم آئی سی جناب امتیاز احمد ایڈوکیٹ نے کہا ان کی شخصیت قوس و قزح کے رنگوں کی طرح تھی۔وہ سماجی سیاسی مذہبی ثقافتی ادبی محفلوں میں اکثر نظر آتے تھے۔ ٹکیہ پاڑہ بیت المال کے متحرک ممبر ایس بی آئی بینک کے سبکدوش منیجر جناب علی احمد انصاری نے ڈاکٹر صاحب کی خوبیوں کو بیان کرتے ہو ئے کہا کہ سلام کرنے میں وہ ہمیشہ پہل کرتے تھے۔اپنے اس عمل سے وہ نیکی میں سبقت حاصل کرتے تھے۔ان کے بچپن کے دوست جناب مخدوم ارشد حبیبی نے بھی عہد ماضی کی یادوں کو اختصار کے ساتھ پیش کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ میرے برادر طریقت تھے۔ سلطان ساحر بظاھر زیر زمیں ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ اپنے چاہنے والوں کے سینے کی حویلی میں فانوس بن کر جگمگا رہے ہیں۔جناب اصغر ندیم نظامی نے کہا کہ تقریباً چالیس سال سے ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ وہ میرے استاد بھائی تھے بڑی خندہ پیشانی کے ساتھ ملتے تھے اور ہمارے مٹیا برج میں اکثروبیشتر ادبی نشستوں میں شرکت کیا کرتے تھے۔جناب اصغر رضوی نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ مرحوم ایک اچھے شاعر تھے ایک اچھے انسان بھی تھے۔ جب ملاقات ہوتی وہ گرم جوشی کے ساتھ ہاتھ ملانے تھے۔ان سے ہاتھ ملائے مدت ہوئی لیکن آج بھی ان کے ہاتھوں کا لمس محسوس کرتا ہوں۔کارپوریشن اسکول کے ٹیچر محمد شمیم نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر سلطان ساحر نہایت سنجیدہ خلیق اور ملنسار آدمی تھے وہ جب بھی ملتے اپنے مخاطب سے مسکراتے ہو ئے ملتے تھے۔ ادب دوست جناب ایوب رومی نے جناب اسماعیل پرواز کے دو تعزیتی قطعہ سنائے۔نقیب جلسہ الحاج ماسٹر محمد یوسف صاحب ہر کسی کو دعوت سخن دینے سے پہلے وہ ڈاکٹر سلطان ساحر کے شعبہ حیات کے پہلوو ¿ں کو اجاگر کرتے رہے۔وہ اپنی نظامت میں دل کھول کر اظہار خیال کرتے رہے۔تمام شرکاء ادارہ محفل خوش رنگ کے روح رواں محمد افضل خان کے ادبی جنون کی ستائش کرتے ہو ئے اعتراف کیا اور کہا کہ انہوں نے سب سے پہلے تعزیتی جلسہ منعقد کر کے اپنی ادبی بیداری کا ثبوت پیش کیا ہے بلا شبہ وہ قابل تعریف ہیں۔ اخیر میں مرحوم کے لئے مخدوم ارشد حبیبی نے دعا ئے مغفرت کی۔دیگر معجز لوگوں میں ریاست حسین، محمود عالم ریپو نیوز،محمد سفیان حمزہ، محمد سمیع، عطاء الرحمان ،جاوید احمد جنتا ٹی وی ہندوستان ، نیاز احمد اور سلطان الحیات موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات