Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalسلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نئی قرارداد پر...

سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نئی قرارداد پر ووٹنگ موخر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نئی قرارداد پر ووٹنگ موخر کردی گئی۔نئی قرار داد پر ووٹنگ اب بدھ کو ہو گی۔

قرارداد پر ووٹنگ کو اسے ایک اور امریکی ویٹو سےبچنے کے لیےموخر کیا گیا ہے کیونکہ قرارداد کے متن پر بات چیت جاری ہے۔قرارداد کے بعض الفاظ پر اسرائیل کے قریبی حلیف امریکہ کو مبینہ طور پر اعتراض ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ کو سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق حاصل ہے۔

قرارداد کا مسودہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کیا گیا تھا،سفارتی ذرائع کے مطابق اب قرار داد پر ووٹنگ بدھ کو ہوگی۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد سلامتی کونسل پر اقدام کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات