امرتسر، 30 ستمبر (یو این آئی) سکھ برادری کی خواہشات، ضروریات اور جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے، شیرومنی گوردوارپربندھک کمیٹی نے انگلینڈ کے برمنگھم میں ایک کوآرڈینیشن سینٹر ( رابطہ مرکز) قائم کیا ہے۔اس مرکز کی بنیاد ممبئی کی سکھ کمیٹی کے رکن گورندر سنگھ باوا اور عارضی کمیٹی کی رکن بی بی ہر جندر کور کے اقدامات اور خالصہ پنتھ اکیڈمی برمنگھم کے تعاون سے رکھی گئی۔ افتتاحی تقریب کل مذہبی روایات کے مطابق منعقد ہوئی، جس میں گرو نانک نِشکام سیوک جتھہ برمنگھم کے سربراہ بھائی مہندر سنگھ، ایس جی پی سی کے چیف سکریٹری کلونت سنگھ منن، عارضی کمیٹی کی رکن بی بی ہر جندر کور، اراکین بھائی راجندر سنگھ مہتا، جودھ سنگھ سمرا، دھرم پرچار کمیٹی کے سکریٹری بلونت سنگھ کہلواں، ایس جی پی سی کے صدر کے ذاتی سکریٹری شاہباز سنگھ، بی بی پرم جیت کور اور گرو انگد دیو جی نواس سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔



