International

امریکہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ کے لیے اسلحہ دیتا رہے گا: پینٹاگون چیف کا اعلان

312views

امریکہ نے پر زور انداز میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا اور اسرائیل کو حماس کے خلاف جنگ میں اسلحہ دیتا رہے گا۔ امریکہ کا یہ بے دھڑک اعلان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی جنگ اور بمباری تیسرے ماہ میں داخل ہو چکی ہے۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جبالیا میں تازہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے مزید 110 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

پیر ہی کے روز وزارت صحت نے سات اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہریوں کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 19453 بتائی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعدا 52 ہزار سے بھی متجاوز ہوچکی ہے۔

جبکہ نیویارک میں سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور قرارداد لائی جانے کی تیاری ہے۔ 9 دسمبر کو امریکہ جنگ بندی کی ایک قرار پہلے ہی ویٹو کر چکا ہے۔ امرریکہ اسرائیل کے ساتھ متفق ہے کہ حماس کی تباہی تک جنگ جاری رکھی جائے۔

اگرچہ عالمی رائے عامہ جنگ بندی چاہتی ہے، تاہم امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جاری جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے غزہ کے 20 لاکھ شہریوں کے لیے امدادی اشیا کی تقسیم کو بہتر کرنے کا کہا ہے۔

لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کے دورے کے دوران کہا ‘ امریکہ اسرائیل کا عظیم ترین دوست ہے اور اسرائل کو ضروت کا اسلحہ بارود، ٹیکٹیکل وہیکلز اور ائیر ڈیفنس سسٹم کی فراہمی جاری رکھے گا۔’ امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا ان کے دورے کا مقصد اسرائیل کو جنگ کے لیے کسی مدت یا دیگر شرائط کا پابند کرنا بالکل نہیں ہے۔

واضح رہے وزیر دفاع کے دورے میں مشرق وسطیٰ بھی شامل ہے۔ تاکہ خطے میں امن و سلامتی یقینی بنانے کے لیے اسرائیلی جنگ کے لیے حمایت تلاش کریں اور حوثیوں کے راکٹ حملوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنا سکیں۔ کیونکہ حوثیوں کے راکٹ حملوں نے علاقے میں تجارت کو متاثر کیا ہے اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اسی پس منظر میں لائیڈ آسٹن نے ایران کو خبر دار کیا ہے کہ وہ حوثیوں کو راکٹ حملوں سے روکے۔

ادھر اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے ادارے غزہ میں انسانی المیے سے پریشاں ہیں۔ ایمنیسٹی نے براہ راست اسرائیل کو غزہ میں بھوک کے ہتھیار سے بھی شہریوں کو مارنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت سب جنگ بندی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

تاہم اسرائیل نے اپنے اہداف حاصل ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے اور امریکہ نے اسے اسلحہ دینا جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.