Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalویب سائٹ axios کے مطابق امریکا اور اسرائیل غزہ کی جنگ ختم...

ویب سائٹ axios کے مطابق امریکا اور اسرائیل غزہ کی جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے قریب ہیں

ٹرمپ اور نیتن یاہو کی متوقع ملاقات

غزہ کی جنگ کے خاتمے کا منصوبہ سرفہرست

نیو یارک 29 ستمبر (ایجنسی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج پیر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ٹرمپ نے حال ہی میں غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے الحاق کی مخالفت کی ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ “ہمارے پاس مشرقِ وسطیٰ میں کوئی عظیم کام انجام دینے کا حقیقی موقع ہے”، انھوں نے مزید کہا “سب لوگ کسی اہم پیش رفت کے لیے تیار ہیں، یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ اور ہم اسے حاصل کریں گے”۔یہ جنوری میں ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے بعد نیتن یاہو کا وائٹ ہاؤس کا چوتھا دورہ ہے۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس پیر کی شام 5:15 (جی ایم ٹی) پر متوقع ہے۔دوسری جانبAxios ویب سائٹ نے پیر کی صبح بتایا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب غزہ کی جنگ ختم کرنے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی تجویز پر مبنی منصوبے کے سلسلے میں ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔سینئر امریکی اہل کار کے حوالے سے ویب سائٹ کے نامہ نگار نے بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل اس منصوبے پر سمجھوتے کے قریب ہیں، جس کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف، ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور نیتن یاہو کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ نامہ نگار نے “ایکس” پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ابھی بھی اس منصوبے کے لیے حماس کی منظوری درکار ہو گی۔یہ اطلاعات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ٹرمپ نے غزہ کے حوالے سے “مثبت ردِ عمل” کی بات کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ نیتن یاہو کو آج کی ملاقات میں اس منصوبے کی حمایت پر آمادہ کر لیں گے۔ٹرمپ نے منصوبے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف غزہ میں جنگ ختم کرے گا بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں ایک وسیع تر امن کے قیام میں مدد دے گا، کیونکہ “سب لوگ جنگ سے تنگ آ چکے ہیں”۔فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ وہ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ “اکیس نکاتی معاہدے” کی تیاری پر کام کر رہے ہیں، تاہم انھوں نے کہا کہ ابھی تفصیلات طے نہیں پائیں۔ انھوں نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات سے قبل کہا کہ غزہ کے لیے امن منصوبے پر بات چیت جاری ہے اور کئی نکات ابھی زیرِ غور ہیں۔اسی انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ اگر حماس کے رہنما جنگ ختم کر کے ہتھیار ڈال دیں اور یرغمالیوں کو رہا کریں، تو انھیں غزہ چھوڑنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ نکتہ بھی ان مذاکرات کا حصہ ہے جو وہ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ کر رہے ہیں۔حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے غیر معمولی حملے میں اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 1,219 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس دوران 251 افراد کو یرغمال بنا کر غزہ لے جایا گی تھا۔ ان میں سے 47 اب بھی وہاں موجود ہیں، جب کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان میں سے 25 ہلاک ہو چکے ہیں۔اس حملے کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی شدید جنگ میں غزہ کی پٹی میں اب تک 66,005 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔ یہ اعداد و شمار غزہ کی پٹی کے صحت کے حکام نے فراہم کیے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات