Saturday, December 6, 2025
ہومBlogراج بھون میں نوکری کا جھانسہ دے کر 5.7 لاکھ کی ٹھگی

راج بھون میں نوکری کا جھانسہ دے کر 5.7 لاکھ کی ٹھگی

رانچی کے ڈورندا تھانہ میں کیس درج

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28 ستمبر:۔ وشال کمار نے ڈورنڈا تھانے میں ایک مقدمہ درج کرایا ہے، جس میں اُس نے سرکاری نوکری کا جھوٹا وعدہ کرکے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ راج بھون سیکریٹریٹ میں کلرک کی نوکری دلانے کے بہانے اُس سے 7.5 لاکھ روپے ہتھیا لیے گئے۔وشال کمار نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ملاقات شمبھو چودھری، پرویز خان اور آشیش نشانت سے ہوئی تھی۔ ان افراد نے اُسے راج بھون سیکریٹریٹ میں کلرک کی نوکری دلانے کا جھانسہ دیا اور رقم لے لی۔ وشال کا الزام ہے کہ دو سال گزر جانے کے باوجود نہ تو اُسے نوکری ملی ہے اور نہ ہی اُس کی رقم واپس کی گئی ہے۔اس کے برعکس، جب اُس نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اُسے دھمکیوں، بدسلوکی اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ وشال نے مزید بتایا کہ دھوکہ دہی کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ پرویز خان کے کہنے پر اُس نے آئی آئی ایف ایل، شہید چوک میں اپنی سونے کی چین گروی رکھی، جس کے بدلے اُسے 33,000 روپے قرض دیا گیا۔ یہ قرض پرویز خان کے آدھار کارڈ کے ذریعے منظور کیا گیا، کیونکہ اُس کے پاس مقامی آدھار کارڈ موجود تھا۔اپنی شکایت میں وشال نے الزام لگایا ہے کہ اس پورے فراڈ کا ماسٹر مائنڈ شمبھو چودھری ہے، جو پہلے ایک سرکاری محکمے میں ملازم تھا اور اب دمکا سیکریٹریٹ سے ریٹائرمنٹ کے قریب ہے۔ وہ رتو روڈ پر گلیکسی مال کے قریب واقع اپنے گھر میں رہائش پذیر ہے، جہاں اُس کے نام پر کرائے کی دکانیں بھی ہیں۔وشال کا کہنا ہے کہ شمبھو چودھری ہی وہ شخص ہے، جس کے ذریعے پرویز اور آشیش جیسے لوگ معصوم افراد کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹتے ہیں۔ مزید براں، شمبھو چودھری نے متاثرہ کے دو دیگر جاننے والوں سے بھی تین لاکھ روپے لیے تھے، جو دباؤ ڈال کر واپس کر دیے گئے۔ تاہم، وشال کی رقم تاحال واپس نہیں کی گئی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات