Saturday, December 6, 2025
ہومWest Bengalآسنسول میں بھی وشو بانگلا شارد سمان کی تقسیم

آسنسول میں بھی وشو بانگلا شارد سمان کی تقسیم

ضلع مجسٹریٹ کے ہاتھوں 12پوجاکمیٹیوں کو اعزاز

آسنسول ۔پوری ریاست کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ آسنسول میں بھی وشو بانگلا شارد سمان کی تقسیم کی گئی۔ آسنسول میں ضلع مجسٹریٹ کے ہاتھوں 12پوجاکمیٹیوں کو اعزاز دیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ایس پونہ بلم(ائی اے ایس) کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف منفرد پوجا کمیٹیوں کو یہ اعزاز دیا جاتا ہے اور جن پوجا کمیٹی کی جانب سے اعزاز کے حصول کے لیے درخواست دی جاتی ہے ان میں سے ضلع سطح پر 12 کمیٹیوں کو اعزاز دیا جاتا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے اعتراف کیا کہ اگر ان کے بس میں رہتا تو وہ تمام درخواست کنندگان کو اعزاز دیتے ہیں اس لیے کہ اس بات جو ٹیم پنڈالوں اور مورتیوں کا اور تھیم کا معائنہ کرنے گئی تھی ، اسے بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا مقابلہ اتنا سخت تھا کہ پوری کمیٹی انگشت بہ دنداں تھی کہ کسی اعزاز دیا جائے۔ بہرحال کافی غور فکر کے بعد ضلع کی 12 پوجا کمیٹیوں کو منتخب کیا گیا اور ان کو اعزاز دیا جا رہا ہے۔ اعزاز میں نقد رقم کے علاوہ مومنٹو اور مٹھائیاں شامل ہیں۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات