Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandگریڈیہہ میں سڑک حادثہ ؛تین کی موت

گریڈیہہ میں سڑک حادثہ ؛تین کی موت

درگا پوجا کیلئے گھر لوٹ رہے تھے

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور،26؍ستمبر: جمعہ کو عدالت نے آٹھ سال پرانے ناگاڈیہہ موب لنچنگ کیس پر اپنا فیصلہ سنایا۔ 18 مئی 2017 کی شام کو باغ بیڑا تھانہ علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ نے نہ صرف پوری ریاست بلکہ پوری قوم کو چونکا دیا۔ بچوں کے اغوا کی افواہوں کی وجہ سے مشتعل ہجوم نے چار معصوم لوگوں کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ اس ہولناک واقعہ کی گونج دہلی سے رانچی تک سنائی دی۔ اب جمشید پور کی عدالت نے اس معاملے میں پانچ ملزمین کو مجرم قرار دیا ہے، جب کہ کئی کو بری کر دیا ہے۔ سزا کی سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی۔جمعہ کو سماعت کے دوران جمشید پور کورٹ کے جج وملیش سہائے نے راجارام ہانسدا ، گوپال ہانسدا ، سنیل سردار، تارا منڈل اور رنگو پوتی کو قصوروار پایا۔ اس دوران عدالت نے وبھاشن سردار، بابو سردار، ڈاکٹر مارڈی جگت وارڈی، ڈاکٹر ٹوڈو اور سبھاش ہانسدا سمیت کئی ملزمین کو بری کر دیا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس کیس میں درجنوں افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، جن میں سے اکثر کو آٹھ سال تک مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔18 مئی 2017 کی شام کو جگسلائی نیا بازار کے رہنے والے گوتم ورما اور ان کے چھوٹے بھائی وکاس ورما ناگاڈیہہ پہنچے۔ گاؤں والوں نے شناخت کا مطالبہ کیا۔ وکاس ورما کے پاس آدھار کارڈ نہ ہونے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ اسی دوران اس کی دادی رام ساکھی دیوی اور دوست گنگیش گپتا بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تنازعہ افواہ کی شکل اختیار کر گیا، جس سے گاؤں والوں میں بچے کے اغوا کا خدشہ پیدا ہو گیا۔پولیس کی موجودگی میں ہجوم بے قابو ہوگیا۔ چاروں کو جیپ سے گھسیٹا گیا اور پھر اینٹوں اور پتھروں سے وحشیانہ حملہ کر ان کی جان لے لی گئی ۔ گوتم، وکاس اور گنگیش کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ زخمی رام سکھی دیوی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ یہ قتل کسی ایک خاندان پر نہیں بلکہ پورے معاشرے پر حملہ تھا۔ اس شام، ناگاڈیہہ کی سڑکوں پر ایک ہجوم کی نفرت نے انسانیت کو پامال کیا۔فیصلے کے بعد متاثرہ خاندان نے عدالت کے فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چار بے گناہوں کے قتل کے الزام میں صرف پانچ افراد کو قصورور ٹھہرانا انصاف کے ساتھ مذات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درجنوں لوگوں نے جرم میں حصہ لیا لیکن صرف چند کو سزا دینا نامکمل انصاف ہے۔ متاثرہ خاندان اب اس معاملے کو لے کر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات