Sports

کھیلو انڈیا پیراگیمز اختتام پذیر،ہریانہ نے سب سے زیادہ تمغے حاصل کئے

321views

پہلی مرتبہ منعقد کیے گئے کھیلو انڈیا پیرا گیمزKIPG کَل نئی دلی میں اختتام پذیر ہوئے۔ ہریانہ نے 105 تمغے حاصل کرکے پہلا خطاب حاصل کیا جس میں سونے کے 40، چاندی کے 39 اور کانسے کے26 تمغے شامل ہیں۔ کھیلو انڈیا پیرا گیمز KIPG 2023 دس دسمبر کو شروع ہوئے تھے اور ان میں ملک بھر کے تقریباً ایک ہزار چار سو پچاس پیرا ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ اترپردیش سونے کے 25، چاندی کے 23 اور کانسے کے 14 تمغوں سمیت کُل 62 تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر رہا جبکہ تمل ناڈو سونے کے 20 ، چاندی کے 8 اور کانسے کے 14 تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔ اِن کھیلوں میں 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کھیلو انڈیا پیرا گیمز کو انسانی جوش و جذبے کا ایک جشن قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ کھیل بھارت کی کھیل کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے جہاں ان کھیل مقابلوں میں حصہ لینے کا مقصد محض کامیابی نہیں ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.