277
ٹیلی مواصلات بل 2023 لوک سبھا میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ٹیلی مواصلات خدمات اور ٹیلی مواصلات نیٹ ورک تیار کرنے، اس کی توسیع اور اسے چلانے سے متعلق قانون میں ترمیم کرنا اور اسے مستحکم بنانا ہے۔ اسپیکٹرم الاٹ کئے جانے کا معاملہ بھی مذکورہ بل کے دائرے میں آئے گا۔
مواصلات کے وزیر اشونی ویشنو نے لوک سبھا میں یہ بل پیش کیا۔ بہوجن سماج پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ رتیش پانڈے نے یہ کہتے ہوئے بل کی مخالفت کی کہ یہ نجی رازداری کے حق کے منافی ہے۔ انھوں نے مزید جائزے کے لئے یہ بل پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کئے جانے کا مطالبہ کیا۔