دفاعیتحقیق اور ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے ملک میں ہی تیار کئے گئے تیز رفتار بغیرپائلٹ والے چھوٹے ہوائی جہاز کی کامیاب آزمائش کی۔ یہ تجربہ کرناٹک میں چتردُرگ کے Aeronautical آزمائشیرینج سے کیا گیا۔ اِس تیز رفتار بغیرپائلٹ والے چھوٹے ہوائی جہاز کی کامیاب آزمائشیپرواز سے ملک میں ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح میں صلاحیت بڑھنے کی عکاسی ہوتی ہے۔اِس طرح بھارت چنندہ ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے، جن کے پاس اس طرح کی صلاحیتہے۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اِس کامیاب پرواز کیلئے DRDO، مسلح افواج اور متعلقہ صنعت کو مبارکباد پیش کی ہے۔



