جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتا22ستمبر: انجمن ترقی اردو ہند کی جانب سے اس سال بھی مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے امتحانات میں اردو میں ٹاپ کرنے والے طلبا و طالبات کے درمیان انعامات کی تقسیم کی گئی۔توپسیا کے اسپورٹس فیڈریشن ہال میں ہونے والی ایک تقریب میں کولکاتا اور ضلع سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کے درمیان انعامات کی تقسیم کی گئی۔چار ٹاپر کو ریاستی وزیر جاوید احمد خان کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا تعلیم ہی آپ کا نہ صرف مستقبل ہے بلکہ سب کچھ ہے۔اور یہی آپ کامستقبل طے کرے گی۔یہ آپ کی کیریر کی سب سے ٹھوس چیز ہے۔اس لئے آپ سبھی کو پڑھائی میں دلچسپی لینی ہوگی۔ کسی بھی قوم کی لڑکیوں کی تعلیم کی بڑی اہمیت ہے۔ ہمارے سماج میں بھی لڑکیاں لڑکوں سے آگے ہیں اور یہ پیش رفت اچھی علامت ہے۔ جب آپ امتحانات میں بہتر کرتے ہیں تو انجمن آپ کے پاس پہنچتی ہے۔ ایک سند عطا کرتی ہے۔ یہ سب کچھ حوصلہ افزائی کےلئے ہے۔ سابق آئی پی ایس نظام شمین نے کہا کہ صرف تعلیم سے کام نہیں لچے گا بلکہ معیاری تعلیم ہمارا مقصد ہونا چاہئے۔ ہم جانتے ہیں کہ مسلم کمیونٹی بہت مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔ تاہم ہمارے بچے جس طرح کے نمبر ات حاصل کررہے ہیں تو امید کی کرن جگی ہے۔ گھر والوں کو خوش رکھنے کےلئے آپ کو تعلیم کےلئے وقف کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی گارجین حضرات اور دانشوران ملت کی ذمہ داری ہے کہ اردو اسکول جن مسائل سے گزر رہے ہیں اس کے سدباب کےلئے ہمکوشش کریں ۔ مسلم انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری ڈاکٹر نعیم انیس نے کہا کہ اردو ہمارے زبان ہے۔ طلبا ءکو اس کے تلفظ پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔آپ اپنی زبان میں نرمی لائیں ، کسی سے باتیں کریں تو مٹھا س پیدا کریں۔ نفرتوں کا جواب ہمیں محبت سے دینا ہے۔ اردو والوں کو جوڑنے کی زبان سہے توڑنے کی نیہں ۔ اردو کو مذہب سے جوڑنا بھی غلط ہے ۔زبان کا علاقہ ہوتا ہے نہ سرحد ہوتی ہے۔انجمن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر واصف اختر نے کہا کہ انجمن کی جانب سے ہر سال اردو مضمون میں ٹاپر کو انعامات دیئے جاتے ہیں۔ ہائر سکنڈری میں اردو میں بہتر ریزلٹ کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تعلیم بہت ضروری ہے اور لگن سے پڑھنے کی ضرورت ہے۔ اپنے مضامین میں اردو کو شامل رکھئے۔ شیب پور دین بندھو انسٹی ٹیوشن کے صدر شعبہ ہند ڈاکٹر ستیہ پرکاش تیواری نے کہا کہ تعلیم صرف نوکری حاصل کرنے کےلئے نہیں ہے۔ آج کے اس پروگرام میں انجمن ترقی اردو ہند کے صدر اظہار عالم اوردیگر ممبران موجود تھے۔
مدھیامک اور ایچ ایس کے امتحانات میں اردو میں ٹاپ کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا
مقالات ذات صلة



