ڈاکٹر شیران علی اور توحید اکرم کی جوڑی فائنل میں
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،21؍ستمبر: کمزور سمجھے جا رہی شمیم مجیبی اور نسیم اختر کی جوڑی نے سابقہ چیمپئن ڈاکٹر شیران علی اور ان کے ساتھی توحید اکرم کو سخت ٹکر دیکر یہ ثابت کر دیا کہ ان میں ابھی بھی جیتنے کی قوت باقی ہے۔ حالانکہ وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ مارننگ گروپ کے زیر اہتمام میںمنعقدہ چوتھا راحت اندوری بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ڈاکٹر شیران علی نے اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے شمیم مجیبی کی جوڑی کو شکست دیکر پہلے سیٹ میں برتری حاصل کی ۔ لیکن دوسرے سیٹ میں شمیم مجیبی اور نسیم اختر کی جوڑی نے شاندار شارٹ اور کلاسکل کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18/21 سے جیٹ درج کر میچ کے تیسرے سیٹ میں جگہ بنا لیا۔ اتار چڑھاؤ والے تیسرے سیٹ میں شمیم مجیبی کی جوڑی تھکی ہوئی نظر آئی، جس کا فائدہ اٹھا کر ڈاکٹر شیران کی جوڑی 16/21 سے جیت درج کر فائنل اپنی جگی پکی کر لی۔ جہاں ان کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں نوجوان جوڑی کفیل خان اور پرویز خان کا مقابلہ عتیق احمد کسو اور ان کے ساتھی محمد ارشاد کے ساتھ سوموار کو کھیلا جائےگا، آج کے میچ کو اپمبائر عقیل الرحمٰن اپنے ساتھی ڈاکٹر اعجاز عالم کے ساتھ میچ کامیابی کے ساتھ اختتام کرایا۔



