نئی دہلی/کولمبو، 20 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان کی انڈر 17 مردوں کی قومی ٹیم نے گروپ بی کے اپنے دوسرے میچ میں بھوٹان کو 1-0 سے شکست دے کر سیف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کے دو میچوں میں چھ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے ایک بیان میں کہا، “ہندوستان انڈر 17 مردوں کی قومی ٹیم نے جمعہ کو کولمبو کے ریس کورس انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنے دوسرے گروپ بی کے میچ میں بھوٹان کو 1-0 سے شکست دے کر سیف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔اے آئی ایف ایف نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم اب پیر کو پاکستان سے کھیلے گی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم گروپ بی میں سرفہرست ہوگی۔میچ کا فاتح گول دوسرے ہاف میں متبادل ریحان احمد نے کیا۔ فیڈریشن نے کہا، دوسرے ہاف میں شامل کئے گئے سپر سب ریحان احمد نے میچ کا واحد گول 57 ویں منٹ میں کر کے ہندوستان کو 1-0 سے جیت دلائی۔ انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔”ہندوستان نے پہلے ہاف میں گیند پر قبضہ برقرار رکھا، لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ بھوٹان نے اپنے کھیل میں تحمل کا مظاہرہ کیا۔ پہلا حقیقی موقع 27 ویں منٹ میں آیا جب کامگوہاؤ ڈونگل نے وانگکھیراکپم گنلیبا کے شاندار کراس پر ہیڈر لگانے کے قریب پہنچے، لیکن گیند بائیں پوسٹ سے دور چلی گئی۔ پانچ منٹ بعد شبھم پونیا کو مخالف ٹیم کے ذریعہ لڑکھڑانے کے بعد ایک فری کک ملی، لیکن وہ اسے گول میں تبدیل نہ کرسکے۔ 37ویں اور 40ویں منٹ میں مواقع پیدا ہوئے لیکن ہندوستانی ٹیم بھوٹان کے مضبوط دفاع کو کو توڑنے میں ناکام رہی۔متبادل ریحان احمد بھوٹان کے لیے مستقل خطرہ بنے رہے اور 84 ویں منٹ میں فیلڈ کے اندر ایک ریباؤنڈ پر سب سے تیز ردعمل دیتے ہوئے تقریباً دو گول کر ہی دیے۔
انہوں نے فالو اپ میں گول کیا، لیکن ریفری نے ہینڈبال کے لئے کوشش کو مستردکردیا۔



