Saturday, December 6, 2025
ہومNationalجموں میں سیلاب متاثرین کےدرمیان امارت شرعیہ کی جانب سےبازآبادکاری کاعمل جاری

جموں میں سیلاب متاثرین کےدرمیان امارت شرعیہ کی جانب سےبازآبادکاری کاعمل جاری

جموں20ستمبر 2025(راست)امارت شرعیہ بہار اڑیسہ وجھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ کے ناظم جناب مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے اپنے ایک پریس بیانیہ میں امارت شرعیہ کی جانب سے صوبہ پنجاب اور صوبہ جموں وکشمیر میں انجام پارہے ریلیف ورک اور باز آباد کاری کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ کی جانب سے یہ خصوصی ہدایت ہے کہ صوبہ پنجاب اور صوبہ جموں کشمیر کے سیلاب متاثرین کی ضروری امداد کی جائے اور ان کےاہم تقاضوں کو پورا کیا جائے، چنانچہ گزشتہ ایک ہفتے سے صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں جناب مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ کی قیادت میں راحت رسانی اوربازآبادکاری کا کام جنگی پیمانے پر انجام دیا گیا،جبکہ اسی وفدسے دوسری ٹیم جناب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ کی نگرانی میں صوبہ جموں کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا سروے کر کےبڑے پیمانے پر بازآبادکاری کے کام میں لگی ہوئی ہے۔چنانچہ مولانااحمدحسین قاسمی کی رپورٹ کے مطابق مورخہ 18 ستمبر 2025 کو جاوید نگر نکی میں امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کی طرف سے دریائے توی کے کنارے ایسے 27 اجڑےخاندانوں کو نئے مکانات بنانے کے لیے تعمیری اشیاء فراہم کی گئیں جن کے مکانات سیلاب کے پانی میں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں،سامنے ٹھنڈک آنے والی ہے؛ مگر ان حضرات کو ایسے وسائل میسرنہیں ہیں کہ وہ اپنے مکانات بنا کر اپنے خاندان کو ٹھنڈک سے بچا سکیں ؛وہ کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،امارت شرعیہ کی جانب سے ان کو نیا گھر بنانے کے لیے ضروری سامان مہیا کرائے گئے ،تعمیری سامان میں اسٹیل کی چادریں اور اس کے کالمز ،لوہےکی اینگل، پائپ اور عمدہ قسم کے 40/میٹرجاپانی تڑپال دیے گئےہیں قابل ذکر ہے کہ سامان کی مقدار اتنی رکھی گئی کہ ایک خاندان کا اس میں آسانی کے ساتھ گزر بسر ہو سکے ۔امارت شرعیہ کی جانب سے ان مقامات پرراحت رسانی کا طریقہ کار یہ ہے کہ مقامی رہبروں کے ذریعےپہلے متاثرین کے نقصانات کا حقائق کی روشنی میں سروے کیا جاتا ہے؛ پھر صحیح مستحقین تک ان کی ضرورت کے لحاظ سےامداد پہنچائی جاتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات