Saturday, December 6, 2025
ہومNationalتین غلط فہمیوں کے باعث 1965کی جنگ میں پاکستان کو منہ کی...

تین غلط فہمیوں کے باعث 1965کی جنگ میں پاکستان کو منہ کی کھانی پڑی: لیفٹیننٹ جنرل نامبیار

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی) پاکستان کے خلاف 1965 کی جنگ میں بہادری اور شجاعت کے لیے ویر چکر سے نوازے گئے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ستیش نامبیار نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستانی فوجیوں کے ٹوٹے ہوئے حوصلے سمیت تین بڑی غلط فہمیوں کی وجہ سے اس جنگ میں شکست اٹھانی پڑی۔سابق نائب فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نامبیار نے 1965 کی جنگ کے 60 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر سابق فوجیوں کی موجودگی میں کہا کہ اس وقت پاکستان کو ہندوستان اور اس کی فوج کے بارے میں تین غلط فہمیاں تھیں اور اس کی قیمت اسے شکست کی صورت میں چکانی پڑی۔انہوں نے کہا کہ پہلی بات یہ تھی کہ پاکستان کو لگا کہ چین سے جنگ ہارنے کے بعد ہندوستانی فوج کا حوصلہ پست ہے، دوسری کہ کشمیری عوام اس کا ساتھ دیں گے اور تیسری غلط فہمی یہ تھی کہ اگر وہ اکھنور پر حملہ کرے گا تو کشمیر کا ہندوستان سے زمینی رابطہ آسانی سے کاٹ دے گا۔جنرل نامبیار نے کہا کہ چین کے ساتھ 1962 کی جنگ میں ہندوستان کی شکست کے بعد پاکستان کو یہ لگا کہ ہندوستانی فوج کا حوصلہ ٹوٹ گیا ہے اور جوانوں کا مورال گر گیا ہے، جبکہ یہی پاکستان کی سب سے بڑی اسٹریٹیجک غلطی ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے چین کے ساتھ نہایت مشکل حالات اور محدود وسائل میں جنگ لڑی۔ ہندوستان کے پاس دوسری جنگِ عظیم کے زمانے کے پرانے ہتھیار تھے اور فوج کے پاس کڑے موسم میں لڑنے کے لئے ضروری وردیاں تک نہیں تھیں۔جنرل نامبیار نے کہا کہ جب پاکستان نے ناپاک حرکت کی تو ہمارے جوانوں نے جس حوصلے اور جذبے کا مظاہرہ کیا، اس کی پاکستان کو بالکل توقع نہیں تھی۔ پاکستانی فوجی ہندوستانی فوجیوں کی بہادری اور شجاعت کے آگے ٹھہر نہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک اور اسٹریٹیجک غلطی یہ تھی کہ وہ کشمیری عوام کے مزاج کو نہ سمجھ سکا۔ اسے لگا کہ کشمیری عوام ہندوستان کے خلاف ہو جائیں گے اور اس کا ساتھ دیں گے، لیکن کشمیری عوام نے ہمارا ساتھ دیا اور پاکستانی فوج کے بارے میں بروقت اہم اطلاعات فراہم کیں جس کا جنگ میں بڑا فائدہ ہوا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات