ہگلی :چاپدانی کے پلتا گھاٹ اور نولکھا مندر کے پاس دریا کی مٹی کے روز بروزِ کٹاؤ سے خطرے کا سبب بنا ہوا ہے ۔اس کٹاؤ کو روکنے اور خطرے سے بچنے کے لئے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے جائزہ لیا اور ضرورت اقدامات کیے جانے پر غور و خوض کیا گیا ۔اس موقع پر مقامی ایم ایل اے ارندم گوئن ، چاپدانی میونسپلٹی کے چیرمین سریش مشرا ،وائس چیرمین بنو کمار ، کونسلر بکرم شاؤ ، راجیش سنگھ ، جیتندر سنگھ کے علاوہ دیگر کونسلرس اور انجینئر وغیرہ موجود تھے ۔ اس مٹی کے کٹاؤ کو روکنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا اور جلد سے جلد ضروری اقدامات کیے جاتے کا فیصلہ لیا گیا ۔ ساتھ ہی پلتا گھاٹ کا بھی جائزہ لیا گیا کیونکہ وہاں پوجا کے دوران ہزاروں کی تعداد میں خواتین و مرد پوجا کے لئے آتے ہیں ۔ اس وہاں کچھ ضروری انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو ۔ ایم ایل اے ارندم گوئن اور چیرمین سریش مشرا نے کہا مٹی کے کٹاؤ کو روکنے کے لئے جن اقدامات کی ضرورت ہے اس کے لئے کڑوروں روپ اخراجات کی ضرورت ہے ۔ اس کا بجٹ بناکر ریاستی حکومت کو بھیجا جاگا اور جلد کام شروع کرنے کی کوشش کی جا گی ۔
چاپدانی میں دریا کی مٹی کٹاؤ روکنے کے لئے اقدامی جائزہ
مقالات ذات صلة



