Saturday, December 6, 2025
ہومInternationalنیپال کی پارلیمنٹ تحلیل؛ سوشیلا کارکی عبوری حکومت کی سربراہ

نیپال کی پارلیمنٹ تحلیل؛ سوشیلا کارکی عبوری حکومت کی سربراہ

کٹھ منڈو، 12 ستمبر:۔ (ایجنسی) نیپال میں سیاسی بحران ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ جین-زی یعنی نوجوانوں کی قیادت میں ہوئے پُرتشدد مظاہروں کے بعد پیدا مشکل حالات اب بہتر ہو سکتے ہیں۔ یہ امکان اس لیے ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ سوشیلا کارکی کی قیادت میں عبوری حکومت تشکیل دینے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ آج نیپالی صدر رام چندر پوڈیل نے موجودہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا اور سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پوڈیل کے ساتھ فوجی چیف جنرل اشوک راج سگدیل کی موجودگی میں جین-زی گروپوں کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں سوشیلا کارکی کو عبوری حکومت کا چیف بنانے پر اتفاق قائم ہوا۔ اس کے بعد صدر پوڈیل نے کارکی کو بھی میٹنگ میں مدعو کیا اور ان سے اس ذمہ داری کو سنبھالنے کی گزارش کی۔ کارکی نے یہ گزارش قبول کرتے ہوئے عبوری حکومت کی قیات کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ سوشیلا کارکی آج شب پریسیڈنٹ ہاؤس میں عہدہ اور رازداری کا حلف لیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کے پی شرما اولی کو اپنی حکومت کے خلاف بدعنوانی، اقربا پروری اور سوشل میڈیا پابندی کو لے کر جین زی کی قیادت میں 8 اور 9 ستمبر کو ہوئے ملک گیر پُرتشدد احتجاجی مظاہرہ کے سبب استعفیٰ دینے کے لیے مجبور ہونا پڑا تھا۔ جین-زی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے ملک میں آئندہ قومی انتخاب تک ایک عبوری حکومت تشکیل دی جائے۔ اس مطالبہ کو رام چندر پوڈیل نے فوجی چیف کے ساتھ غور و خوض کے بعد قبول کر لیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات