کولکتہ، 10 ستمبر :شہر کے معروف اُنس کیفے میں “نیوز بیٹ دَش بُجھا اعزاز 2025” کا پوسٹر شاندار انداز میں جاری کیا گیا۔ اس موقع پر مغربی بنگال کی ثقافت، فن اور کھیل سے وابستہ ممتاز شخصیات موجود تھے۔اس اعزاز کی بنیاد نیوز بیٹ میڈیا انڈیا گروپ کے بانی و سی ای او کُنال رائے چودھری نے رکھی تھی، جو ایک بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فوٹوگرافر ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ “دُرگا پوجا صرف ایک تہوار نہیں بلکہ جذبات کا رشتہ ہے، اور یہ اعزاز اُن منتظمین کو دیا جاتا ہے جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے پوجا کو عظیم بناتے ہیں۔”اس برس کا خصوصی تھیم ہے: “نٹ راج رُوپ میں ماں دُرگا”، جو تخلیق، موسیقی اور رقص کے ہم آہنگ اظہار کی علامت ہے۔تقریب میں معزز مہمانوں میں اعلیٰ سرکاری افسران، پولیس حکام، بین الاقوامی کھلاڑی اور فلمی شخصیات شامل تھے۔ تقریب کی نظامت رُوما داس شرما نے کی۔ آخر میں ثقافتی گفتگو اور تبادلۂ خیال نے محفل کو مزید بامعنی بنا دیا۔
کولکتہ میں “نیوز بیٹ دَش بُجھا اعزاز 2025” کا پوسٹر اجرا
مقالات ذات صلة



