Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandرام گڑھ ڈی سی نے ضلع سپلائی آفس کی طرف سے کئے...

رام گڑھ ڈی سی نے ضلع سپلائی آفس کی طرف سے کئے جا رہے کام کا جائزہ لیا

جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ، 9؍ ستمبر:ڈپٹی کمشنر فیض احمد ممتاز کی زیر صدارت منگل کے روز ڈسٹرکٹ سپلائی آفس کی جانب سے جاری کاموں سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔سب سے پہلے ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں ہونے والے کاموں کے بارے میں معلومات لیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بلاک سپلائی افسران سے آدھار سیڈنگ، موبائل نمبر سیڈنگ اور پی وی ٹی جی ڈاکیہ یوجنا، اناج کی سپلائی کے بارے میں بلاک وار معلومات لی۔ ڈپٹی کمشنر نے غذائی اجناس کی دیکھ بھال کے لیے بنائے گئے گودام کے بارے میں بھی معلومات لیں۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو کئی ہدایات دیں۔
میٹنگ میں ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر رنجیت ٹوپو نے ڈپٹی کمشنر کو سپلائی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اسکیموں کے سلسلے میں کئے جا رہے کاموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام بلاک سپلائی افسران کو ہدایت دی کہ وہ راشن کارڈ کے مستحقین کی زیر التوا آدھار سیڈنگ اور موبائل سیڈنگ کو جلد از جلد مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے پی وی ٹی جی ڈاکیہ یوجنا کے تحت مستحقین کو وقت پر راشن فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر نے بلاک سپلائی افسران کو ضروری ہدایات دیں کہ وہ سائٹ کا معائنہ کریں اور مستحقین کو ملنے والے فوائد کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔ڈپٹی کمشنر نے گرین راشن کارڈ، مکھیہ منتری دال بھات یوجنا وغیرہ کا جائزہ لیا اور کئی اہم ہدایات دیں۔ میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر، زونل آفیسر چترپور، بلاک سپلائی افسران موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات