Saturday, December 6, 2025
ہومSportsعالمی تیر اندازی چیمپئن شپ میں ہندوستانی مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم نے...

عالمی تیر اندازی چیمپئن شپ میں ہندوستانی مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم نے جیتا طلائی تمغہ

گوانگژو (جنوبی کوریا)، 07 ستمبر (یو این آئی) رشبھ یادو، اَمن سینی اور پرتھمیش پھوگے پر مشتمل ہندوستانی مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم نے اتوار کو شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ورلڈ آرچری چیمپئن شپ 2025 میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔آج یہاں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ہندوستانی کمپاؤنڈ ٹیم نے فرانس کو 235-233 سے شکست دی۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے مردوں کی کمپاؤنڈ ٹیم ایونٹ میں عالمی چیمپئن شپ کا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔فائنل میں ہندوستان کی شروعات کچھ کمزور رہی اور وہ پہلے سیٹ میں 57-59 سے پیچھے ہو گئے، لیکن اس کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے ہر سیٹ میں بہتر کارکردگی دکھائی اور فرانس کی چیلنج کو 235-233 پر ختم کر دیا۔پہلے راؤنڈ میں بائی ملنے کے بعد ہندوستان نے آسٹریلیا کو شوٹ آف میں ہرایا، کوارٹر فائنل میں امریکہ کو 234-233 سے ہرایا اور سیمی فائنل میں ترکی کو 234-232 سے شکست دی۔ہندوستان کے نوجوان تیر انداز رشبھ یادو نے اپنی پہلی عالمی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پیش کی۔ 23 سالہ رشبھ نے کوالیفکیشن میں 709 پوائنٹس کے ساتھ آٹھواں مقام حاصل کیا اور مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی صفِ اول کی کمپاؤنڈ خاتون تیر انداز جیوتی سوریہکھا وینم کے ساتھ جوڑی بنا کر مکسڈ ٹیم میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ دونوں نے جرمنی، ایل سلواڈور اور چینی تائی پے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔فائنل میں نیدرلینڈز کے خلاف ہندوستانی جوڑی نے شاندار آغاز کیا اور پہلے سیٹ کے بعد 39-38 سے برتری بھی حاصل کی، لیکن آخرکار مقابلہ 155-157 سے ہار گئے اور انہیں نقرئی تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات