قبائیلی انداز میں خیر مقدم؛ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
جدید بھارت نیوز سروس
جمشید پور، 6 ستمبر:۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنی اہلیہ کلپنا سورین کے ساتھ کولکتہ سے رانچی واپس آتے ہوئے سنیچر کو جمشید پور کے بہاراگورہ پہنچے۔ یہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مقامی دیہاتیوں نے ڈھول اور روایتی لوک رقص کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ تہوار کے ماحول اور روایتی گانوں اور موسیقی کی گونج میں گاؤں والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران عوامی نمائندوں اور عہدیداروں نے بھی وزیر اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا۔ جلسہ گاہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے اور انتظامیہ پوری تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے الرٹ نظر آئی۔



