جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 4؍ستمبر: بڑا تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے نارائن پانڈے کو بچانے والے بہادر محمد نوشاد اور ابوالفضل کو جھارکھنڈ اقلیتی کمیشن کے نائب صدر شمشیر عالم نے جمعرات کو نالہ روڈ ہندپیڑ ھی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا اور ان کا اعزاز سے نوازا۔عالم نے کہا کہ بہادر نوشاد اور فضل نے انسانیت کی وہ مثال قائم کی جس کا آج پورے دارالحکومت میں چرچا ہے۔ عالم نے بہادر جوانوں کو شال، یادگاری اور مراعات دے کر حوصلہ افزائی کی۔ عالم نے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ انسانیت کی مثال قائم کرنے والے ایسے نوجوانوں کی عزت اور حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ معاشرے کے نوجوان بھی ان سے تحریک حاصل کریں۔ اس موقع پر شری مہاویر منڈل رانچی کے صدر جے سنگھ یادو اور سماجی کارکن فہیم اختر بھی موجود تھے۔










Users Today : 195
Users Yesterday : 212
Users Last 7 days : 2297
Users Last 30 days : 7840
Users This Month : 195
Users This Year : 7854
Total Users : 4569397